ایشین گیمز کی آج کی میڈل ٹیبل میں چین 30 تمغوں کے ساتھ سرفہرست
ایشین گیمز کی آج کی میڈل ٹیبل میں چین 30 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہانگژو، 24 ستمبر (یو این آئی) چین کے شہر ہانگژو میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں اتوار کو ہونے والے مقابلوں کے بعد میڈل ٹیبل میں ممالک کی پوزیشن اس طرح ہے:- ملک................سونا.....چاندی.....کانسہ.....کل چین ................. 20 . . .7 . ....... 3 . . . 30 جنوبی کوریا......5.........4.............5.. ...14 جاپان................2.......7............5.......14 ہانگ کانگ، چین...2......0....... 5..........7 ازبکستان..........1........3............3......... 7 چائنیز تائپے.....1.......1...........2........4 ہندستان ......... 0......... 3 ... 2 ... ..5 انڈونیشیا............0.........1........3.....4 منگولیا..........0........1...........2........3 ایران ............0.....1..........1.........2 قازقستان ........0.....1.. .....1 ..........2 یو اے ای.....0.........1........1..........2 برونئی دارالسلام...0.....1.........0.......1 ویتنام .......0.......0.......2....... ..2 مکاؤ، چین ..0........0.. .....1........1 فلپائن............0........0.....1..........1 شمالی کوریا..0.......0....1.........1 تھائی لینڈ .....0.......0....1...... ..1
  • 9/24/2023 9:40:21 PM
ہندوستان کرکٹ کی دنیا کا سرتاج بنا
ہندوستان کرکٹ کی دنیا کا سرتاج بنا موہالی، 23 ستمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر ہندوستان نے ٹی-20 اور ٹیسٹ میچوں کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بھی سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔ جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی اور اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم نے پاکستان کو ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن سے ہٹاتے خود کو نمبر ایک پر قابض کرلیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سال 2012 میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سرفہرست رہنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹوں کی جیت کے بعد ہندوستان کے اس وقت 116 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ستمبر کے مہینے میں ہندوستان، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاپ پوزیشن کے لیے لڑائی چلتی رہی ہے۔ ایشیا کپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود پاکستان نے نمبر 1 رینکنگ برقرار رکھی تھی۔ آسٹریلیا جنوبی افریقہ میں لگاتار تین میچ ہارتے ہوئے اس دوڑ میں پیچھے رہ گیا تھا۔ ہندوستان نے پہلے ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی اور پھر محمد شامی کی باؤلنگ سے متاثرآسٹریلیا کوایسے میچ میں شکست دی جہاں 1987 کے بعد صرف پہلی بار ان کے ٹاپ چھ بلے بازوں میں سے چار نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ہندوستان کے پاس چار ایسے کھلاڑی بھی ہیں جو کھلاڑیوں کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ سوریہ کمار یادو ٹی20 آئی کے سرفہرست بلے باز ہیں، محمد سراج سرفہرست ون ڈے بولر ہیں، جب کہ آر اشون اور رویندرا جڈییجہ بالترتیب ٹاپ ٹیسٹ بولر اور آل راؤنڈر پوزیشنز پر فائز ہیں۔ ہندوستان-آسٹریلیا سیریز کے بقیہ میچ اندور اور راجکوٹ میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد انہیں دو ورلڈ کپ وارم اپ کھیل کر اپنی مہم کا آغاز چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف کرنا ہوگا۔
  • 9/23/2023 10:32:34 PM
پاکستان پراعتماد، وارم اپ میچ سے قبل ویزا مل جائے گا
پاکستان پراعتماد، وارم اپ میچ سے قبل ویزا مل جائے گا لاہور، 23 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنے کٹ بیگ تیار کرنے والی پاکستانی ٹیم کو یقین ہے کہ ٹیم کو حیدرآباد میں 29 ستمبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ویزا مل جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ویزا جمعہ تک نہیں مل سکا، اگرچہ اس کے لیے درخواست پہلے ہی دی جا چکی تھی لیکن یقین ہے کہ ٹیم کو یہ ویزہ وارم سے قبل مل جائے گا۔ دراصل پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل کچھ دن دبئی میں رہ کر ٹورنامنٹ کی تیاری کرنا چاہتی تھی لیکن ویزہ ملنے میں تاخیر کے باعث انہوں نے اپنا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویزے میں تاخیر کے باعث پاکستانی ٹیم براہ راست پرواز سے حیدرآباد آنے کا سوچ رہی ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے سفر کرنے والی نو ٹیموں میں پاکستان واحد ٹیم ہے جو اپنے ویزے کا انتظار کر رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث ویزا کے حصول کا عمل کافی پیچیدہ ہے۔ پاکستانی ٹیم آخری بار 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت گئی تھی۔
  • 9/23/2023 10:29:24 PM
کھیل اور کھلاڑیوں کے تئیں لوگوں کا زاویہ بدل گیا ہے: یوگی
کھیل اور کھلاڑیوں کے تئیں لوگوں کا زاویہ بدل گیا ہے: یوگی وارانسی، 23 ستمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے حکومت کی کوششوں کی وجہ سے حالیہ برسوں میں کھیل اور کھلاڑیوں کے تئیں لوگوں کا رویہ تبدیل ہوا ہے۔ کاشی کے سگرا میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹریوگی نے کہا، ”پچھلے نو سالوں کے دوران ہم نے پورے ملک میں کام کا ایک نیا کلچر دیکھا ہے۔ ہر شعبے میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ کھیلو انڈیا، فٹ انڈیا، سنساد کھیلوں کے مقابلوں نے ملک میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کے بارے میں لوگوں کا تصور بدلاؤکیا ہے۔ ساتھ ہی کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے لیے ہر ضلع میں کھیلو انڈیا سنٹر، ہر گاؤں میں اسپورٹس گراؤنڈ، ہر ترقیاتی بلاک میں منی اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وارانسی میں اسمارٹ سٹی کے ذریعے سگرا اسٹیڈیم کو دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے۔ پہلی بار بی سی سی آئی کے تعاون سے یوپی کے اس تیسرے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 9 سالوں کے دوران دنیا کی سب سے قدیم ترین ثقافتی روحانی شہر اویناشی کاشی میں مجموعی ترقی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت اور رہنمائی میں کاشی جس بلندیوں پر پہنچا ہے اس کو نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج ایک بار پھر کئی تحائف لے کر کاشی پہنچے ہیں۔ پہلی بار اتر پردیش میں بی سی سی آئی کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، ”جی-20 کی بے مثال کامیابی کے بعدبہت سی کامیابیوں کے ساتھ وزیر اعظم کا آج ان کی اپنی کاشی پہنچے ہیں۔ جی-20 کے دوران عالمی رہنماؤں نے ہندوستان کی صلاحیت اور طاقت کو قریب سے دیکھا ہے۔ یہی نہیں، وسودھائیو کٹمبکم کے مطابق عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں، ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں نے ملک کو ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرنے کا تجربہ کیا ہے۔“ یوگی نے سابق کرکٹ کھلاڑیوں سنیل گواسکر، کپل دیو، گوڈپا وشواناتھ، سچن تندولکر، روی شاستری، دلیپ وینگسرکر، مدن لال، گوپال شرما، نیتو ڈیوڈ، شوبھانگی کلکرنی کا کاشی میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان سب نے ہندوستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ کرکٹ کا جذبہ ہر گھر تک پہنچانے اور پہنچانے کا کام کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے بی سی سی آئی کے چیئرمین روجر بنی، سکریٹری جئے شاہ اور نائب صدر راجیو شکلا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان سبھی نے وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
  • 9/23/2023 10:26:50 PM
بابر دوسروں سے مختلف ہے، ورلڈ کپ میں باؤلرز کے لیے درد سر بنیں گے: گمبھیر
بابر دوسروں سے مختلف ہے، ورلڈ کپ میں باؤلرز کے لیے درد سر بنیں گے: گمبھیر موہالی، 23 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کا ماننا ہے کہ پانچ اکتوبر سے ہندوستان میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم گیند بازوں کے لیے درد سر ثابت ہوں گے۔ کرکٹر سے کمنٹیٹر بنے گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”کوئی شک نہیں کہ ویراٹ کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ، جو روٹ، روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر دنیا کے بہترین بلے باز ہیں لیکن بابر اعظم کے پاس یہ کوالٹی ہے کہ وہ کسی بھی گیند باز کو دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہے۔ میں نے بہت کم ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جن کے پاس بیٹنگ کے لیے اتنا وقت ہے۔ بابر اعظم کا معیار مختلف ہے جس کی وجہ سے وہ موجودہ بلے بازوں سے مختلف ہیں۔“ قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ کا آغار پانچ اکتوبر کو ہوگا لیکن ہندوستان اپنا پہلا میچ آٹھ اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں کھیلے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بابر اعظم نے پاکستان کے لیے 108 ون ڈے میچوں میں 58.16 کی اوسط سے 5409 رنز بنائے جس میں 19 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
  • 9/23/2023 10:23:41 PM
ڈیوس کپ کا آغاز مکند ششی کمار اور لینی یسین کے درمیان میچ سے ہوگا
ڈیوس کپ کا آغاز مکند ششی کمار اور لینی یسین کے درمیان میچ سے ہوگا لکھنؤ، 15 ستمبر (یو این آئی) ڈیوس کپ ورلڈ گروپ-2 کا میچ ہفتہ کو ہندوستان کے مکند ششی کمار اور مراکش کے لینی یسین کے درمیان سنگلز میچ سے شروع ہوگا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں جمعہ کو یہاں ڈرا کھول کر میچوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ پہلا سنگلز میچ مکند ششی کمار اور لینی یسین کے درمیان گومتی نگر کے وجینت کھنڈ منی کورٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سنگلز میچ میں ہندوستان کے ٹاپ سیڈ سمیت ناگل کا مقابلہ مراکش کے منڈیر ایڈم سے ہوگا۔ تجربہ کار ہندوستانی ٹینس کھلاڑیوں روہن بوپنا اور یوکی بھامبری کی جوڑی کا مقابلہ بینچٹریٹ ایلیٹ اور لالامی لاروسی یونس سے ہوگا۔ ریورس سنگلز میچوں میں سمیت ناگل اور لینی یسین آمنے سامنے ہوں گے جبکہ مکند ششی کمار اور منڈیر ایڈم ایک دوسرے کے خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ لکھنؤ کو تقریباً 23 سال کے طویل وقفے کے بعد ڈیوس کپ کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔ مقابلہ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، جس میں ہندستان اور مراکش کے درمیان 16 اور 17 ستمبر کو لیگ میچ ہوں گے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ قرعہ اندازی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ ہندوستان کے مختلف خطوں اور مراکش کے کھلاڑی اتر پردیش کے اندر اس ایونٹ سے منسلک ہو کر خوشی محسوس کریں گے اور آپ کے کھیلوں کے ذریعے ملک اور ریاست کے کھلاڑی نوجوانوں کو کھیلوں سے آگاہی اور اس کے ذریعے آگے بڑھنے کی ترغیب ملے گی۔ یوگی نے ڈیوس کپ کے لیے لکھنؤ آنے والے خصوصی مہمانوں کو او ڈی او پی تحفے دے کر ان کا اعزاز کیا۔ ان میں سابق ٹینس لیجنڈ وجے امرتراج بھی شامل تھے۔ اس دوران دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا اور انہوں نے سی ایم یوگی کے ساتھ گروپ فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر کھیل گریش چندر یادو، چیف سکریٹری درگا شنکر مشرا، آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر انیل جین، یوپی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر نونیت سہگل اور مراکشی ٹینس سے وابستہ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی اور مراکش کی ٹیموں کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔
  • 9/15/2023 6:42:06 PM
نسیم اور حارث کے ورلڈ کپ کھیلنے پر شکوک شبہات
نسیم اور حارث کے ورلڈ کپ کھیلنے پر شکوک شبہات کولمبو، 15 ستمبر (یو این آئی) 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ اور حارث رؤف کی شرکت پر شکوک وشبہات برقرار ہے۔ کپتان بابر اعظم تاہم پرامید ہیں کہ دونوں باؤلر ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے۔ رؤف اور نسیم ایشیا کپ کے سپر فور میچز کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ زمان خان اور شاہنواز دہانی کو ٹیم میں شامل کیا گیاتھا۔ جمعرات کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان فائنل میں پہنچنے سے محروم ہو گیا تھا۔ درحقیقت، تمام ٹیموں کے پاس چھ ہفتے کے ٹورنامنٹ کے لیے اپنے آئی سی سی کو اپنی ٹیم سونپنے کے لئے 28 ستمبر تک کا وقت ہے اور اس تاریخ کے بعد وہ ایونٹ کے منتظمین کی اجازت سے صرف اپنے 15 کھلاڑیوں کے گروپ میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں۔ کپتان بابر اعظم پرامید ہیں کہ نسیم اور رؤف 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، تاہم اس جوڑی کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ہنگامی منصوبوں کے بارے میں وہ کچھ جواب نہ دے سکے۔ بابر نے کہا، میں آپ کوبعد میں بتاؤں گا۔ ابھی آپ کو اپنا پلان بی نہیں بتا رہا ہوں۔ لیکن ہاں، حارث رؤف کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ انہیں صرف ہلکا سے سا سائیڈ اسٹرین ہوا ہے، لیکن وہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹھیک ہو جائیں گے۔ نسیم شاہ کچھ میچز مس کر چکے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ ان کی ریکوری کب تک ہوگی، لیکن مجھے یقین ہے کہ نسیم شاہ بھی ورلڈ کپ میں نظر آئیں گے۔ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کے پاس فی الحال 50 اوور کا کوئی باضابطہ میچ نہیں ہے۔ انہیں نیوزی لینڈ (29 ستمبر) اور آسٹریلیا (3 اکتوبر) کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلنے ہیں لیکن دونوں میچوں کو ون ڈے کا آفیشل درجہ حاصل نہیں ہے۔
  • 9/15/2023 6:38:13 PM
بابر افتخار کی سنچریوں نے پاکستان کو 342 رنز تک پہنچایا
ملتان، 30 اگست (یو این آئی) کپتان بابر اعظم (151) اور افتخار احمد (ناٹ آؤٹ 109) کی دھماکہ خیز سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بدھ کو ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیپال کے سامنے 343 رنز کا بڑا ہدف رکھا۔ ملتان میں جاری ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم نےکپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔ پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ٹیم کے اوپنرز جلد ہی پویلین واپس لوٹ گئے، فخر زمان 14 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ امام الحق 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اس موقع پر رضوان اور بابراعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور مجموعی اسکور 111 رنز پر پہنچادیا۔ رضوان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ان کے بعد آنے والے آغا سلمان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر آنے والے بلے باز افتخار احمد نے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا، بابر اعظم 151 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستانی ٹیم نے مقرر 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔ نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کرن اور سندیپ لمیچا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے ڈرائی ہے،ہم اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے، ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ پلیئنگ الیون کا اعلان ایک دن قبل کرنے سے متعلق سوال پر بابر نے کہا کہ میچ کےلیے پُراعتماد ہیں اس لیے پلیئنگ الیون کا پہلے ہی اعلان کردیا تھا۔ نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہےہیں، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔ ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان نے نیپال کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کیا، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
  • 8/30/2023 9:45:02 PM
پاکستان کے خلاف ’دباؤ میں‘ اچھی کرکٹ کھیلنے پر پانڈیا کی توجہ
نئی دہلی، 30 اگست (یو این آئی) ہندوستانی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچوں میں اضافی دباؤ ہوتا ہے، لیکن وہ باہر سے آنے والے شور کو نظر انداز کرتے ہوئے اچھی کرکٹ کھیلنے پر توجہ مرکوز کرتےہیں۔ ایشیا کپ 2023 میں روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گے۔ گزشتہ سال 20 اوور کے فارمیٹ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے ہوئیں، جہاں ایک بار ہندوستان اور ایک بار پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ پانڈیا نے بدھ کے روز اسٹار اسپورٹس کے پروگرام فالو دی بلیوز میں کہا ’’ کرکٹ سے شائقین کے بہت سارے جذبات جڑے ہوتے ہیں۔ ہماری توجہ ایک بہت اچھی ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے پر ہے جس نے حالیہ دنوں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے کچھ فائنل کھیلے ہیں اور ہمارے درمیان ہمیشہ تناؤ رہتا ہے۔ ہم باہر کے شور کو باہر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس بات کی کوشش ہوتی ہے کہ اچھی کرکٹ کیسے کھیل سکتے ہیں۔‘‘ ہم بھی آخر کرکٹر ہیں۔ ہم اس کے بارے میں زیادہ جذباتی نہیں ہو سکتے کیونکہ پھر کچھ فیصلے غلط ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ (ایشیا کپ) ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ یہ ایک ایسا موقع ہے جو آپ کے کھیل اور آپ کی شخصیت کو جانچتا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ پانی میں کتنی گہرائی میں تیر سکتے ہیں۔ یہ تمام عوامل مجھے بہت پرجوش کرتے ہیں۔‘‘ دریں اثنا، پانڈیا نے ون ڈے کرکٹ کے تئیں اپنے نقطہ نظر کو اجاگر کیا اور طویل فارمیٹ کے مطابق ڈھلنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ہاردک نے ون ڈے کرکٹ پر کہا ’’ون ڈے کرکٹ میں آپ کے خیال سے زیادہ وقت ہوتا ہے۔ ہمارے پاس ٹی 20 میں بھی زیادہ وقت ہے لیکن ون ڈے بہت طویل کھیل ہے۔ یہ ایک ایسا کھیل ہے جہاں آپ کو فارمیٹ کے مطابق ڈھلنا پڑتا ہے، آپ کو کنڈیشنز کی عادت ڈالنی ہوتی ہے کیونکہ کھیل 50 اوورز کا ہوتا ہے۔ اچھی ٹیم کے خلاف جیتنے کے لیے آپ کو 100 اوورز تک اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ’بطور ایک کرکٹر میری ذہنیت صرف اس لیے بدلتی ہے کہ میں ون ڈے فارمیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیاری شروع کرتا ہوں۔ اگر تیاری مناسب ہے تو مجھے صرف میدان میں جا کر حالات کو پڑھنے کی ضرورت ہے۔‘ صورتحال کو سمجھنے کے لیے راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو صرف کھیل دیکھنا ہوگا، یہ سمجھنے کی کوشش کرنی ہوگی کہ کیا ہو رہا ہے اور بہتر فیصلہ کرنا ہے۔ پاکستان کے خلاف مہم شروع کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم گروپ اے کا اپنا دوسرا میچ 4 ستمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ اگر ہندوستان اور پاکستان سپر فور میں پہنچ جاتے ہیں تو انہیں کم از کم ایک بار آمنے سامنے ہونے کا موقع ملے گا۔
  • 8/30/2023 9:42:49 PM