ہندوستان کرکٹ کی دنیا کا سرتاج بنا
ہندوستان کرکٹ کی دنیا کا سرتاج بنا
موہالی، 23 ستمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر ہندوستان نے ٹی-20 اور ٹیسٹ میچوں کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بھی سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔
جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی اور اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم نے پاکستان کو ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن سے ہٹاتے خود کو نمبر ایک پر قابض کرلیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سال 2012 میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سرفہرست رہنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹوں کی جیت کے بعد ہندوستان کے اس وقت 116 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔
ستمبر کے مہینے میں ہندوستان، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاپ پوزیشن کے لیے لڑائی چلتی رہی ہے۔ ایشیا کپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود پاکستان نے نمبر 1 رینکنگ برقرار رکھی تھی۔ آسٹریلیا جنوبی افریقہ میں لگاتار تین میچ ہارتے ہوئے اس دوڑ میں پیچھے رہ گیا تھا۔ ہندوستان نے پہلے ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی اور پھر محمد شامی کی باؤلنگ سے متاثرآسٹریلیا کوایسے میچ میں شکست دی جہاں 1987 کے بعد صرف پہلی بار ان کے ٹاپ چھ بلے بازوں میں سے چار نے نصف سنچریاں بنائیں۔
ہندوستان کے پاس چار ایسے کھلاڑی بھی ہیں جو کھلاڑیوں کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ سوریہ کمار یادو ٹی20 آئی کے سرفہرست بلے باز ہیں، محمد سراج سرفہرست ون ڈے بولر ہیں، جب کہ آر اشون اور رویندرا جڈییجہ بالترتیب ٹاپ ٹیسٹ بولر اور آل راؤنڈر پوزیشنز پر فائز ہیں۔
ہندوستان-آسٹریلیا سیریز کے بقیہ میچ اندور اور راجکوٹ میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد انہیں دو ورلڈ کپ وارم اپ کھیل کر اپنی مہم کا آغاز چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف کرنا ہوگا۔