غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ
غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ یروشلم، 24 ستمبر (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کی ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ اس حملہ میں بغیر پائلٹ کے فضائی ڈرون کا استعمال کیا گیا، جس میں اسرائیل کے ساتھ متصل سرحدی علاقے میں مقیم فلسطینیوں کی جانب سے منعقد کیے گئے مظاہرے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق، "غزہ کی پٹی میں سیکڑوں کی تعداد میں مشتعل مظاہرین حفاظتی باڑ کے پاس جمع ہوئے جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا اور انہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے ذرائع اور لائیو فائر کا استعمال کرتے ہوئے پرتشدد فسادات کے خلاف آپریشن کیا۔" جمعہ کے روز بھی اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے آگ والے غبارے بھیجے جانے کے بعد حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ مظاہرین اور حماس نے کہا کہ ان کا یہ احتجاج یروشلم کے پرانے شہر میں واقع مسجد الاقصی کے احاطے میں یہودیوں کے حالیہ دوروں کے جواب میں ہے، جو اسرائیل اور فلسطینی تنازعے کا ایک اہم مقام ہے۔
  • 9/24/2023 9:58:42 PM
سعودی عرب کے ساتھ امن کی راہ پر گامزن ہیں:اسرائیلی وزیر اعظم
سعودی عرب کے ساتھ امن کی راہ پر گامزن ہیں:اسرائیلی وزیر اعظم تل ابیب،23 ستمبر (یو این آئی)اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ امن کے دوراہے پر ہے اور پیش گوئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے ذریعے اس تک پہنچا جاسکتا ہے اور مشرق وسطیٰ نئی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی اور امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کو سفارت کاری میں شامل کرنے پر زور دینے کے باوجود بینجمن نیتن یاہو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ فلسطینیوں کو ریجنل ڈیل میکنگ کو ویٹو کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ رواں ہفتے ان توقعات میں بہت اضافہ دیکھا گیا کہ اسرائیل، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر آسکتا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے طویل عرصے سے دشمن ملک اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے ایک تاریخی معاہدے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’ہر دن، ہم نزدیک ہو رہے ہیں۔‘ بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے والے 2020 کے معاہدوں کو پیش خیمہ قرار دیا، ان معاہدوں کو ابراہم ایکارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے جن کی سرپرستی اس وقت کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی سوال نہیں ہے، ابراہیم ایکارڈ نے امن کے نئے دور کی صبح کا آغاز کیا، مجھے یقین ہے کہ ہم ایک مزید ڈرامائی پیش رفت کے دہانے پر ہیں، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی امن۔ اس طرح کے معاہدے کو ممکنہ طور پر امریکی قانون سازوں کی بڑی وسیع حمایت کی ضرورت ہوگی جو کہ 2024 میں منعقد ہونے صدارتی انتخابات کے تناظر میں آسان نہیں ہوگی۔ بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں عرب ریاستوں کے ساتھ نئے امن معاہدوں پر فلسطینیوں کو ویٹو پاور نہیں دینی چاہیے۔ جمعرات کو فلسطینی صدر محمود عباس نے اس فورم کو بتایا کہ جو یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے لوگوں کے مکمل حق کے حصول سے قبل مشرق وسطیٰ میں امن ممکن ہے، وہ فریب کا شکار ہے۔
  • 9/23/2023 10:20:23 PM
جو بائیڈن کا اسلحہ کے تشدد کے خلاف ایک وفاقی یونٹ قائم کرنے کا اعلان
جو بائیڈن کا اسلحہ کے تشدد کے خلاف ایک وفاقی یونٹ قائم کرنے کا اعلان واشنگٹن، ۲۳ ستمبر (یو این آئی) ملک میں سال کے آغاز سے اب تک 500 سے زیادہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ ان کے ملک میں اسلحہ کے تشدد کو روکنے اور حملوں کے متاثرین کی مدد کے لیے پہلی وفاقی یونٹ باضابطہ طور پر قائم کی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو مسلح حملوں کی روک تھام اور حملوں کے متاثرین کی مدد کے لیے قائم کیے گئے گن وائلنس پریونشن کے دفتر کے سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہ ان کے ملک میں سال کے آغاز سے اب تک 500 سے زیادہ بڑے پیمانے پر فائرنگ ہو چکی ہے اور ان واقعات میں 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، بائیڈن نے ان حملوں کو "ایک سمندری طوفان جس نے معاشرے کو تباہ کر دیا" قرار دیا۔ نئے یونٹ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پچھلے سال اپنائے گئے گن سیفٹی قانون اور اسلحہ کے تشدد کی روک تھام کے فیصلوں کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے۔یہ یونٹ ریاستوں میں بڑے پیمانے پر فائرنگ اور بندوق کے تشدد کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے لیے ریاستی تعاون کو مربوط کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔ امریکہ میں، جو سب سے زیادہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کا ملک ہے، گن وائلنس آرکائیو نے رپورٹ کیا کہ 2022 میں 645 اور 2021 میں 690 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔
  • 9/23/2023 10:18:51 PM
امریکہ کا سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژادپر پابندی لگانے کا اعلان
امریکہ کا سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژادپر پابندی لگانے کا اعلان واشنگٹن، 19 ستمبر (یو این آئی)امریکہ کے صدر بائیڈن نے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور ایرانی وزارت انٹیلی جنس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دائرہ کار میں زیر حراست 5 امریکی شہریوں کی رہائی کے بعد ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں زیر حراست پانچ بے گناہ امریکی بالآخر وطن واپس آ رہے ہیں، وہ قطر، عمان، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سمیت اپنے شراکت داروں کے مشکور ہیں، جنہوں نے قیدیوں کی امریکہ واپسی میں مدد کی۔ بائیڈن فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سابق ملازم رابرٹ لیونسن کے بارے میں جو 2007 میں ایران میں لاپتہ ہو گئے تھے سے متعلق کہا کہ میں ایرانی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ لیونسن کے بارے میں وضاحت فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سابق (ایرانی) صدر محمود احمدی نژاد اور ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے خلاف (امریکی شہریوں کی) غلط حراست میں کردار ادا کرنے پر لیونسن ایکٹ کے تحت پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی اس موضوع پر اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ وہ "ایران اور دیگر حکومتوں میں" احتساب کو فروغ دینے کے لیے لیونسن ایکٹ کا استعمال جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی شہریوں کو کسی بھی وجہ سے ایران کا سفر نہیں کرنا چاہیے۔ میں ایران میں موجود امریکی شہریوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر یہ ملک چھوڑ دیں۔
  • 9/19/2023 10:29:08 PM
صدر ایردوان کے نیو یارک میں عالمی رہنماوں سے دو طرفہ رابطے
صدر ایردوان کے نیو یارک میں عالمی رہنماوں سے دو طرفہ رابطے نیویارک، 19 ستمبر (یو این آئی)صدر رجب طیب ایردوان، جو کہ اقوام متحدہ (یو این) کی 78ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک، امریکہ میں ہیں،ترک ہاوس میں اپنے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر ایردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ کا خیر مقدم کیا ہے۔ قبولیت کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے 78 ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دائرہ کار میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کی اور اپنے ایجنڈے پر علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ہمیشہ کی طرح، ہم ان ممالک میں سے ایک رہیں گے جو نیٹو مشنز کی سب سے زیادہ فعال حمایت کرتے ہیں۔ ایردوان نے پولینڈ کے صدر اندرزیج دودا سے بھی ملاقات کی ہے۔ دودا کے ساتھ اپنی ملاقات کے حوالے سے ایردوان نے کہا کہ ترکش ہاوس میں پولینڈ کے صدر اندرزیج دودا کے ساتھ ہماری ملاقات کے دوران، ہمیں علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات پر بھی بات کرنے کا موقع ملا۔ مجھے امید ہے کہ مسٹر دودا کے ساتھ ہماری ملاقات ہمارے ممالک اور خطے کے لیے فائدہ مند ہو گی۔ صدر ایردوان نے الجزائر کے صدر عبدالمصد تبون سے بھی ملاقات کی۔ صدر ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے ایجنڈے اور علاقائی اور عالمی پیشرفت کے معاملات اور افریقہ میں کشیدگی پر بھی غور کیا گیا۔ اور دونوں ممالک کی حل کی تجاویز پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا۔
  • 9/19/2023 10:27:12 PM
اگر ضروری ہوا تو ہم یورپی یونین سے علحیدگی اختیار کرسکتے ہی: صدرایردوان
اگر ضروری ہوا تو ہم یورپی یونین سے علحیدگی اختیار کرسکتے ہی: صدرایردوان انقرہ، 16 ستمبر (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یورپی یونین (ای یو) ترکیہ سے الگ ہونے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی اس سلسلے میں جائزہ لیں گے اور اس کے بعد اگر ضروری ہوا تو ہم یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرسکتے ہیں۔ صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 78ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کے شہر نیویارک روانہ ہونے سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کشیدگی کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے انہیں اپنی قیادت میں سہ فریقی اجلاس منعقد کرنے کی بجائے اس سلسلے میں، ہم نے سہ فریقی پیشکش کی بجائے چارفریقی (ترکیہ، آذربائیجان، آرمینیا، روس) پر مشتمل اجلاس منعقد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کے بارے میں ایردوان نے کہا کہ مغرب 'سویڈن، سویڈن، سویڈن کی رٹ لگائے ہوئے ہے جبکہ ہم پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد ہی اس بارے میں ہاں یا نہ کا جواب دیں گے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے سویڈن کو اپنا فرض پورا ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ قانون (انسداد دہشت گردی کا نیا قانون) تیار کرنا کافی نہیں بلکہ اس پر عملدرآمد کرنا بھی ضروری ہے۔ سویڈن پولیس کی حفاظت میں دہشت گرد مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں تو تو اس کا مطلب ہے حکومت سویڈن اپنا فرض ادا نہیںکرنے سے قاصر ہے۔ مسٹرایردوان نے ترکیہ کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ کا بھی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ترکیہ سے الگ ہونے کی کوششو میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد اگر ضروری ہوا تو ہم یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرسکتے ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکہ روانہ ہو رہے ہیں امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔ ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نیویارک میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 16 سے 20 ستمبر کے درمیان امریکہ کا دورہ کریں گے۔ صدر ایردوان نے 19 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ، جنرل اسمبلی کے پہلے دناجلاس کا موضوع "اعتماد کی بحالی اور عالمی یکجہتی کو بحال کرنا: 2030 کے ایجنڈے اور پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب تیزی سے کارروائی، امن، خوشحالی کی طرف۔ سب کے لیے ترقی اور پائیداری کے عناون کے تحت خطاب کریں گے ۔ نیویارک میں اپنے قیام کے دوران، ایردوان سے بہت سے اعلیٰ سطحی رابطے اور ملاقاتیں متوقع ہیں اور وہ مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
  • 9/16/2023 9:28:17 PM
چیف جسٹس عمر عطا بندیال الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ،میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی
چیف جسٹس عمر عطا بندیال الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ،میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی اسلام آباد، 16 ستمبر (یو این آئی) کئی فیصلوں اور تبصرے کے سلسلے میں سرخیوں میں رہنے والے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ افسران و اسٹاف سے الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔ عمر عطا بندیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال اچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے پاس ابھی وقت ہے بھرپور لگن سے کام کریں، ملک کو معاشی و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، سب اکٹھے ہوں گے تو یہ بحران نہیں رہے گا۔ چند روز قبل ایک تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان نے عام انتخابات کے معاملے پر کہا تھا کہ آئین میں 90 روز لکھا ہونے کے باوجود کیوں تکرار ہے؟ان کا کہنا تھا کہ میری توجہ تھی کہ زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی کی جائے لیکن میرے آتے ساتھ ہی بار بار لوگ آئینی نکات پر حقوق مانگنے آتے تھے۔ عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ہم نے 23 ہزار کیسز نمٹائے جو کہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس سے پہلے زیادہ کیسز نمٹانے کا ریکارڈ 18 ہزار تھا، گزشتہ 9 ماہ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 4 ہزار بڑھ گئی، گزشتہ سال 12 ججز کے ساتھ کام کرتے رہے اور 23 ہزار مقدمات کے فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ آئینی مقدمات میں کچھ اقدار سامنے آئے جو ضروری ہیں، فیصلہ ایک جج کا نہیں بلکہ بینچ کا ہوتا ہے، ہمارا کام صرف آئینی نکات کو طے کرنا نہیں چاہتے ہیں کہ آئین و قانون کے مطابق نظام چلے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلوں کو سراہا بھی گیا، یہ فیصلے نہ ہو پاتے اگر ہمارے سامنے اتنی عالیشان وکالت نہ ہوتی، بار شاندار ہے ادارے کو مضبوط کرنے کیلیے مضبوط بار ضروری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال آج ریٹائرڈ ہورہے ہیں ، ان کی آئینی مدت میں کئے گئے فیصلوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ایک سال اور سات ماہ اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر آج ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ اس عرصے میں انہوں کئی اہم فیصلے دیئے ،جس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ دوہزا تئیس ، آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیس سمیت دیگر کئی اہم مقدمات شامل ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دو فروری دو ہزار بائیس کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا اور انیس ماہ کے دوران کئی اہم حکم نامے جاری کیے۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے تریسٹھ اے کے صدارتی ریفرنس پر فیصلہ دیا ، سات اپریل دوہزار بائیس کو ڈپٹی ا سپیکر قاسم سوری کیس میں پارلیمنٹ بجال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے نے پنجاب کے ڈپٹی ا سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دی اور پنجاب اسمبلی میں دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا اور اس فیصلے کے نتیجے میں پرویز الہٰی پنجاب کے وزیراعلی بنے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مختلف درخواستوں پر سماعت کے بعد چودہ مئی کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا حکم اور شیڈول دیا، بعد ازاں حکم کے خلاف الیکشن کمیشن نے نظرثانی کی اپیل دائر کی جسے مسترد کیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ دوہزار تئیس کو کالعدم قرار دیا گیا جبکہ جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس سننے والے بینچ کے سربراہ بھی رہے۔ باسٹھ ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا فیصلہ بھی تحریر کیا اورجسٹس عمر عطا بندیال از خود نوٹس کے طریقہ کار پر بھی فیصلہ دیا۔ کمرہ عدالت میں گڈ ٹو سی یو کہنے پر بھی چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں پہلی بار دو خواتین کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔
  • 9/16/2023 9:25:42 PM
ایران کے پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے پاناما کا جھنڈا لہرانے والے دو بحری جہازوں کو حراست میں لیا
ایران کے پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے پاناما کا جھنڈا لہرانے والے دو بحری جہازوں کو حراست میں لیا تهران،15 ستمبر (یواین آئی) ایران کے پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے پاناما کا جھنڈا لہرانے والے دو بحری جہازوں کو حراست میں ے لیا جو 15 لاکھ لیٹر ایندھن سمگل کر رہے تھے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’تسنیم‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ جہاز گزشتہ چند دنوں کے اندر روکے گئے ہیں۔ دونوں جہازوں کا عملہ مختلف ممالک کے 37 افراد پر مشتمل ہے۔ گزشتہ مئی میں امریکی بحریہ نے کہا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں پاناما کا جھنڈا لہرانے والے آئل ٹینکر کو پکڑ لیا ہے۔ امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے ایک بیان میں کہا کہ آئل ٹینکر کا نام "نیووی" ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آئل ٹینکر کو پلٹنے اور بندر عباس کے ایرانی ساحل کے قریب ایرانی علاقائی پانیوں کی طرف جانے پر مجبور کیا۔ ایرانی ایجنسی تسنیم نے ذرائع کا ذکر کیے بغیر کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے آبنائے ہرمز کے پانیوں میں ایک غیر قانونی غیر ملکی آئل ٹینکر کو حراست میں لے لیا۔
  • 9/15/2023 6:50:54 PM
اردگان کے 15 مشیروں نے استعفیٰ دیا
اردگان کے 15 مشیروں نے استعفیٰ دیا اردگان کے 15 مشیروں نے استعفیٰ دیا انقرہ، 15 ستمبر (یو این آئی) ترک صدر رجب طیب اردگان کے کم از کم 15 مشیروں نے انہیں 'نئی شکل و صورت دینے' کی کوششوں کے درمیان استعفیٰ دے دیا ہے۔ ترک اخبار حریت نے جمعہ کو یہ رپورٹ دی۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی خصوصی صدارتی حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس کے بجائے، استعفیٰ دینے کا ایک خصوصی طریقہ کار نافذ کرکے ہر مشیر کو ذاتی طور پر ٹیلی فون کیا گیا ہے جس میں ان کے استعفے کو 'ٹرن آراؤنڈ اور تبدیلی' کی کوششوں کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اخبار نے کہا کہ مستعفی ہونے والے زیادہ تر مشیروں کی عمریں 65 سال سے زیادہ تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے استعفیٰ کے بعد، جو مبینہ طور پر ابھی تک جاری ہے، مشیر سیاسی کونسلوں کے رکن رہیں گے۔ صدر ان کو ترقی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جون میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد مسٹر اردگان نے ایک نئی کابینہ کا اعلان کیا، جس کے 90 فیصد ارکان پہلے کبھی وزارتی عہدوں پر فائز نہیں ہوئے۔
  • 9/15/2023 6:31:54 PM
    Page 1 of 1