ضلع سطحی سیوا گنگا رائڈ تقریب کا انعقاد
پٹنہ، 10 ستمبر (پی این ایس ):بیئنگ ہیلپر فاؤنڈیشن کے 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر سیو گنگا رائیڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بیئنگ ہیلپر فاؤنڈیشن کے ممبران جو ماحولیاتی تحفظ کی مہم اور گنگا ند ی کے ساتھ آئی بی آر ایم سی ، بی او بی اور بی آر 01کی ٹیم کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ تنظیم کے بانی شبھم کمار کا کہنا ہے کہ پچھلے دو ماہ سے پودے لگانے کا کام لگاتار روزانہ جے پی گنگا پتھ گاندھی میدان سے لے کر پٹنہ کے جے پی سیٹو پل تک جاری تھا اور آج 10000 پودے کامیابی کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔ عام لوگوں کی مدد سے ماں گنگا کو بچانے اور پٹنہ کے آس پاس کے علاقے کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لیے درخت لگانا بہت ضروری ہو گیا ہے۔ہماری تنظیم اس سال تقریباً 25,000 درخت لگائے گی۔انشول ہومز کے ڈائریکٹر راہل سنگھ، جن اوشدھی کیندر آئی جی آئی ایم ایس کے پون کیجریوال، ڈاکٹر نیہا سنگھ، ڈاکٹر نکھل چودھری، پٹنہ اسمارٹ سٹی کے سی ایف او پروین سنگھ، نمامی گنگا کے ڈی پی او دیپندر منی اور دیگر معزز افراد مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔