مہاراشٹر حکومت نے مراٹھواڑہ کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے: شنڈے
مہاراشٹر حکومت نے مراٹھواڑہ کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے: شنڈے مہاراشٹر حکومت نے مراٹھواڑہ کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے: شنڈے چھترپتی سمبھاجی نگر، 16 ستمبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے ہفتہ کو کہا کہ ریاستی حکومت نے مراٹھواڑہ کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔ مراٹھواڑہ کی جنگ آزادی کے امرت جینتی سال کے موقع پر شہر میں چھترپتی سنبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کے مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چھترپتی سنبھاجی نگر مراٹھواڑہ کی ترقی کا مرکزی سینٹر ہے، ریاستی حکومت نے مراٹھواڑہ اور چھترپتی سمبھاجی نگر کے لئے ہمیشہ بنیادی سہولیات کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چھترپتی سمبھاجی نگر شہر نے تعلیم، صحت، صنعت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں ترقی دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عنصر کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ماضی میں پانی کی فراہمی کی اسکیم کے لیے 2,774 کروڑ روپے، سڑک کے کاموں کے لیے 500 کروڑ روپے اور پیتھن میں واٹر چینل کی مرمت کے لیے 200 کروڑ روپے کے فنڈز کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے مراٹھواڑہ کے لوگوں کو پانی، بجلی اور سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات کے لیے فنڈ فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے مرکزی حکومت کی مدد سے ندی کے پانی کو موڑنے اور واٹر گرڈ پروجیکٹ کو لاگو کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
  • 9/16/2023 9:23:51 PM
مودی حکومت مذہبی ہم آہنگی کو خراب کر رہی ہے: کھڑگے
مودی حکومت مذہبی ہم آہنگی کو خراب کر رہی ہے: کھڑگے حیدرآباد، 16 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منی پور اور نوح (ہریانہ) جیسے ذات پات اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پر ہفتہ کو مودی حکومت اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات ملک پر دھبہ ہیں اوریہ مذہبی ہم آہنگی کو خراب کرتے ہیں۔ نئی تشکیل شدہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی یہاں پہلی میٹنگ میں مسٹر کھڑگے نے 2021 کی مردم شماری کے ساتھ ذات پات کی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے ایجنڈے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا ارادہ الیکشن کمیشن پر مکمل کنٹرول قائم کرنا ہے، اپوزیشن کو اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت کے دوران عدم مساوات اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، حکومتی ادارے بند صنعت کاروں کو بیچے جا رہے ہیں، گھپلوں پر پردہ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یکے بعد دیگرے منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاسوں پر بھاری خرچ کرکے تعریفیں لے رہی ہے۔ اپنے ابتدائی بیان میں انہوں نے منی پور اور نوح کے واقعات پر کہاکہ "یہ واقعات جدید، ترقی پسند اور سیکولر ہندوستان کی شبیہ کو داغدار کرتے ہیں۔ ایسے میں حکمراں جماعت، فرقہ پرست تنظیمیں اور میڈیا کا ایک حصہ آگ پر تیل کا کام کرتا ہے۔ یہ ملک کے "تمام مذاہب کی مساوات" کو خراب کرتا ہے۔ ہمیں مل کر ایسی قوتوں کو پہچاننا اور بے نقاب کرنا ہے۔ مسٹر کھڑگے نے کہاکہ’’آج ملک کو کئی سنگین اندرونی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ منی پور کے دل دہلا دینے والے واقعات کو پوری دنیا نے دیکھا۔ وہاں 3 مئی 2023 سے شروع ہونے والا تشدد آج بھی جاری ہے۔ مودی سرکار نے منی پور کی آگ کو ہریانہ کے نوح تک پہنچنے دیا۔ یہاں تشدد کے واقعات پیش آئے، جس کی وجہ سے راجستھان، یوپی (اتر پردیش) اور دہلی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت اس وقت شدید خطرے میں ہے۔ مہنگائی غریب اور عام لوگوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سادہ تھالی 65 فیصد مہنگی ہو گئی ہے اور 74 فیصد آبادی کو غذائیت سے بھرپور خوراک نہیں مل رہی ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ہندوستان جس میں 65 فیصد نوجوانوں کی آبادی ہے، بے روزگاری ریکارڈ سطح پر ہے اور نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہے۔
  • 9/16/2023 9:17:35 PM
وزراء کی کونسل کا 17 ستمبر سے لاڈلی بہنا ہاؤسنگ اسکیم کے لیے درخواستیں بھروانا شروع کرنے کا فیصلہ
وزراء کی کونسل کا 17 ستمبر سے لاڈلی بہنا ہاؤسنگ اسکیم کے لیے درخواستیں بھروانا شروع کرنے کا فیصلہ بھوپال، 16 ستمبر (یواین آئی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں وزراء کی کونسل کی میٹنگ میں ریاست کی لاڈلی بہنوں کو 450 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرانے کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے اور لاڈلی بہنا ہاؤسنگ اسکیم کے لیے درخواستیں 17 ستمبر سے بھروائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سرکاری معلومات کے مطابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے وزراء کونسل کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کی لاڈلی بہنوں کو 450 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے بہنوں کو پورٹل پر رجسٹر کرنا ہوگا۔ اس کے لیے ایل پی جی کنکشن کی آئی ڈی اور کمپوزٹ آئی ڈی کی ضرورت ہوگی۔ یہ کام بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جائے۔ 25 ستمبر کو رجسٹریشن کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔ رجسٹریشن 5 اکتوبر تک مکمل ہو جائیں گے۔ مقامی انتظامیہ رجسٹریشن مراکز میں بہنوں کو ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر انچارج اضلاع میں جاکر رجسٹریشن کے کام کی نگرانی کریں گے۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی لاڈلی بہنا ہاؤسنگ اسکیم کے لیے درخواست فارم بھروانے کا کام بھی 17 ستمبر سے ریاست میں شروع ہو جائے گا۔ مستفید ہونے والی بہنیں جنہیں پردھان منتری آواس یوجنا اور آواس پلس کے فوائد نہیں ملے ہیں۔ انہیں اس اسکیم کے فوائد فراہم کیے جائیں گے۔ اب لاڈلی بہنوں اور اجولا اسکیم سے فائدہ اٹھانے والی بہنوں کو ایک سلنڈر 450 روپے ماہانہ کی شرح پر دستیاب ہوگا۔ بہنوں کو گیس کمپنی سے تو سلنڈر سیلنگ ریٹ پر خریدنا ہوگا، تاہم فرق کی رقم بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں واپس کردی جائے گی۔ گرانٹ کی رقم آئل کمپنی کی طرف سے پردھان منتری اجولا یوجنا سے فائدہ اٹھانے والی بہنوں کے کھاتوں میں جمع کرائی جائے گی اور یہ گرانٹ رقم ریاستی حکومت آئل کمپنی کو دے گی۔ ریاستی حکومت گرانٹ کی رقم براہ راست ان عزیز بہنوں کے بینک کھاتوں میں جمع کرائے گی جو اجولا اسکیم سے مستفید نہیں ہیں۔ اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے بہنوں کو پورٹل پر رجسٹر کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مکھیا منتری جن آواس یوجنا، جس کا نام لاڈلی بہنا آواس یوجنا رکھنے کی تجویز ہے، ریاست کی ان بہنوں کے لیے ایک ورادان ثابت ہو گی جن کے پاس اپنا مکان نہیں ہے۔ استفادہ کنندہ بہنیں جو پردھان منتری آواس یوجنا اور آواس پلس سے محروم ہیں انہیں کم وقت میں رہائش مل جاے اس مقصد کے لیے یہ اسکیم شروع کی جارہی ہے۔ ریاست میں 17 ستمبر سے بہنوں سے درخواست فارم بھرنے کو کہا جائے گا۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔
  • 9/16/2023 9:11:00 PM
شر پسندوں کےحملہ میں شہیدہونے والے مسلم نوجوان کے اہل خانہ کو جمعیۃ علماء قانونی امداد فراہم کریگی
شر پسندوں کےحملہ میں شہیدہونے والے مسلم نوجوان کے اہل خانہ کو جمعیۃ علماء قانونی امداد فراہم کریگی مولانا حلیم اللہ قاسمی کا فساد متاثرہ علاقے کا دورہ ، مساجد کی مرمت اور متاثرین کو امداد کی یقین دہانی ممبئی 15؍سمتبر گزشتہ دنوں مہاراشٹر کے ستارا ضلع کے تعلقہ کراڑ کے مضافات پوسے ساوڑی گائوں میں سوشل میڈیا پر مبینہ متنازعہ پوسٹ وائرل ہونے کی وجہ سے دو فرقوں کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا تھا جس کے بعد شرپسند بلوائیوں نے مسجدوںں کی بے حرمتی کی اور مسجدکے سازوسامان باہر نکال کر آگ لگا دی، مسلمانوں کی دوکان،مکان اور گاڑیوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا اسی کے ساتھ ساتھ مسجد میں موجود نمازیوں کو لاٹھی ڈنڈے وغیرہ سے زد و کوب کیا ،جس میں آٹھ افرادا شدیدزخمی ہوگئے ان کو کرشنا ہاسپٹل کراڑمیں ایڈمیٹ کیا گیا،شرپسندوں کے تشدد کی وجہ سے ایک مسلم جوان(نور الحسن ) جاں بحق بھی ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کےجنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی علاقہ کے ذمہ دار الحاج ڈاکٹر عبد المنان شیخ (نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)،حافظ محمد علی ملا (صدر جمعیۃعلماء شہر سانگلی) اور قاری محمد ادریس انصاری (صدر جمعیۃعلماء شہر پونے) سے رابطہ میں تھے اور حالات پر نظر بنائے ہوئے تھے۔ مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بروز جمعرات مولانا حافظ مسعود احمد حسامی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی ایماء پر متاثرہ علاقے کا چار رکنی ریاستی وفد کے ساتھ دورہ کیا ،متاثرین سے مل کر ان کی داد رسی کی ،حوصلہ اور تسلی دیا ۔ ریاستی وفد نے شہید ہونے والے نور الحسن لیاقت (26؍سال) کے گھر پر پہونچ کر مرحوم کے والد حافظ لیاقت علی سے ملاقات کی ،اورتعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی ۔نیز نذر آتش کی گئی مسجدوں کا معائنہ کرنا چاہا لیکن مسجدوں کے ارد گرد پولس کا سخت پہرہ تھا ،وہاں پر تعینات پولس اور ڈی وائی ایس پی ایشوینی نے معائنہ کی اجازت نہیں دی ۔پھر اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے پر انہوں نے ایک پی آئی کو بھیجا ،جس نے وفد سے شہید کے گھر پر ملاقات کی اور مسجد وغیرہ کا معائنہ کروایا ، وفد نے مسجد کے اندر داخل ہوکر مسجد کو دیکھا ،جو انتہائی نا گفتہ بہہ حالت میں تھی ۔دیواروں اور فرش پر جا بجا خون کے چھینٹے ،وضوخانہ ٹوٹا ہوا،طہارت خانہ کے دروازے اور اس کے اندر توڑ پھوڑ ، مسجد کی قالین اور چٹائی کو باہر نکال کر مسجد کے پاس موجود موٹر بائیک کے ساتھ آگ لگادی گئی ۔اور پولس نے پنچ نامہ سے پہلے اس خاکستر قالین چٹائی اور موٹر بائیک کو دور جگہ منتقل کر کے اس جگہ کو دھوکر صاف کردیا تھا ۔ رپورٹ میں یہ بھی ہے کہ منظم سازش کے تحت راتوں رات یہ حملہ کیا گیا جس میں دو ہزار کے قریب باہر کے بلوائیوں کو مختلف کروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر گروپ میں مقامی افراد ان کی رہنمائی اور نشاندہی کے لئے شامل تھے۔ رپورٹ لکھے جانے تک گائوں کے فسادی مفرور بتائے جارہے ہیں ،جب تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی ہے اس وقت تک حالات میں بہتری کی امید نہیں ۔فی الحال بستی و اطراف کے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پایا جا رہا ہے۔ ریاستی وفد کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ بستی اور اطراف کی بستیوں کا ماحول بہت خراب ہے ،شرپسندوں کی جانب سے پورے علاقہ کو آگ میں جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔فساد کے دوران بلوائیوں نے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی جائیدادوں کا نقصان پہونچایا جن میں 22؍ موٹر بائیک ،6؍ کار،18؍دوکان و مکان ،8؍ہاتھ گاڑی اور 2؍مساجد میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی شامل ہے۔نقصانات کے تخمینہ کی تفصیل جمع کی جارہی ہے ان شاء اللہ بہت جلد ان کو امداد دی جائے گی ۔ وفد کے سربراہ مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہاکہ جمعیۃ علماء مقتول اور ان کے اہل خانہ کو ہر طرح کی قانونی امداد دینے کے لئیے تیار ہے ۔ خاطی مجرمین کی جلد از جلد سنگین دفعات کے تحت گرفتاری کے لیئے جمعیۃ علماء مقتول کی جانب سے عدالت عظمی جانے سے گریز نہیں کریگی نیز اس مقدمہ کی فاسٹ ٹریک عدالت میں سماعت کے لیئے سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔ ضرورت پڑھنے پر مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے اس مقدمہ میں انصاف حاصل کرنے کے لئیے مداخلت کی جائے گی ۔نیز دونوں مسجدوں کی مرمت جمعیۃعلماء اپنے پیسے سے کرائے گی ۔اور جلد ان متاثرین کے درمیاں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی جانب سے امداد تقسیم کی جائے گی ۔ پندرہ ہزار افراد پر مشتمل پوسے ساوڑی نامی بستی میں مسلمانوں کے کم و بیش ایک سو مکانات ہیں ،جس میں صرف دو مسجدیں ہیں،بلوائیوں نے دونوں مسجدوں پر حملہ کرکے موجود نمازیوں (جماعت کے ساتھیوں اور مقامی لوگوں)سے زد و کوب کیا اور مسجدوں میں توڑ پھوڑ کرکے نقصان پہونچایا ۔پولس نے دونوں مسجدوں کو بند کرکے مسجدوں کے باہر پولس کا سخت بند و بست لگادیا ہے ۔ وفد نے سمیر شیخ( ایس پی)سےبات کرکے مسجدوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت کا مطالبہ کیا ،ساتھ ہی یہ بھی کہا جب تک مسجدوں میں نماز کی اجازت نہیں دی جاتی ہے لوگوں کے اندر سے تشویش اور دہشت نہیں نکلے گی۔ اطلاع کے مطابق آج صرف نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجدوں کو کھولا گیا تھا ، بقیہ پنج وقتہ نماز کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اس موقع پرمولانا حلیم اللہ قاسمی( جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر) مولانا محمد اسلم القاسمی (صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی ) قاری محمد ادریس انصاری (صدر جمعیۃعلماء شہر پونے) اورحافظ محمد علی ملا (صدر جمعیۃعلماء شہر سانگلی)کے علاوہ شہر و اطراف کی معزز سماجی و سیاسی شخصیات اور مقامی حضرات خاصی تعداد میں موجود تھے ۔ واضح رہے کہ پوسے ساوڑی گائوںمیں پیدا ہوئےفساد کی خبرموصول ہوتے ہی مولانا حلیم اللہ قاسمی نےڈاکٹر عبدالمنان شیخ نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر، قاری محمد ادریس انصاری صدر جمعیۃعلماء شہر پونے اورحافظ محمد علی ملا صدر جمعیۃعلماء شہر سانگلی سےبذریعہ فون رابطہ کرکے متاثرہ مقام پر پہونچ کر متعلقہ محکمہ سے بات چیت کرنے اور حالات پر نظر بنائےرکھنے کو کہا تھا۔
  • 9/15/2023 7:05:04 PM
منجیت سنگھ کی صدارت میں اپنی پارٹی لیڈران کا اجلاس
منجیت سنگھ کی صدارت میں اپنی پارٹی لیڈران کا اجلاس وجے پور:اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ کابینہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے جموں پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر سروڑ کے مقام پر ٹرانسپورٹروں سے غیر قانونی طور ٹیکس وصولی کا عمل جاری رکھنے پر نیشنل ہائی ویز اتھارٹ آف انڈیا کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے جموں میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کی بھی مخالفت کی ہے۔ موصولہ پریس بیان کے مطابق وجے پور میں منجیت سنگھ کی صدارت میں اپنی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی امور، سروڑ ٹول پلازہ، سمارٹ میٹروں کی تنصیب اور ناقص بنیادی سہولیات امور پر غوروخوض کیاگیا۔ انہوں نے میونسپل انتخابات تیاری کے لئے پارٹی کیڈر کی حوصلہ ازائی کی۔ اس اجلاس کا اہتمام لیگل سیل ضلع صدر ایڈووکیٹ ساحل بھارتی نے کیاتھا۔ انہوں نے کہا” بدقسمتی کی بات ہے کہ جموں، سانبہ اور کٹھوعہ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے باوجود آج بھی ٹول ٹیکس وصولی کا عمل جاری ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹ آف انڈیا کی ہٹ دھرمی افسوس کن ہے کیونکہ کٹھوعہ سے سانبہ اور کنجوانی جموں تک جموں پٹھانکوٹ شاہراہ کی حالت انتہائی خستہ ہے، گھنٹوں جام لگنا معمول ہے۔ اس سڑک پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہے۔اس کے باوجود ٹیکس وصولی غیر قانونی اور بلا جواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹ آف انڈیا کی ٹیم نے حال ہی میں کٹھوعہ کے سیلا ب متاثرہ علاقوں اور تباہ پلوں کا دورہ کیالیکن اُس کے بعد ابھی تک سروڑ ٹول پلازہ متعلق کوئی فیصلہ نہ لیاگیا۔ اپنی پارٹی اور دیگر لوگوں نے ٹول ٹیکس وصولی کیخلاف کئی احتجاج بھی کئے۔ انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہ پر 60کلومیٹر سے کم حصہ میں دو ٹول پلازہ ہیں ایک سانبہ سروڑ میں اور دوسرا نگروٹہ میں بن کے مقام پر ، جوکہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی اور مرکزی وزیر ِ سڑک نتن گڈکری کے دعوو ¿ں کی بھی نفی ہے۔ انہوں نے جموں کے میدانی علاقہ جات میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کی بھی مخالفت کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ عوام مخالف فیصلہ ہے۔ جہاں جہاں سمارٹ میٹر نصب کئے جارہے ہیں، وہاں صارفین کو بہت زیادہ بجلی بل موصول ہورہے ہیں، لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ یہ فیصلہ واپس لیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اولڈ ایج پنشن بند کر دی گئی ہے۔ لوازمات کے نام پر پنشنروں کو بہت پریشان کیاجارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ عمر رسیدہ افراد کو پنشن دیتے وقت طریقہ کار بالکل آسان کیاجائے۔ اس اجلاس میں ضلع صدر سانبہ رمن تھاپا، بلاک صدر بچن چودھری، بھگت سائیں داس، سوم دت، کرشنا دیوی، منموہن سنگھ وغیرہ بھی موجود تھے۔
  • 9/15/2023 6:58:32 PM
ایران کے پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے پاناما کا جھنڈا لہرانے والے دو بحری جہازوں کو حراست میں لیا
ایران کے پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے پاناما کا جھنڈا لہرانے والے دو بحری جہازوں کو حراست میں لیا تهران،15 ستمبر (یواین آئی) ایران کے پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے پاناما کا جھنڈا لہرانے والے دو بحری جہازوں کو حراست میں ے لیا جو 15 لاکھ لیٹر ایندھن سمگل کر رہے تھے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’تسنیم‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ جہاز گزشتہ چند دنوں کے اندر روکے گئے ہیں۔ دونوں جہازوں کا عملہ مختلف ممالک کے 37 افراد پر مشتمل ہے۔ گزشتہ مئی میں امریکی بحریہ نے کہا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں پاناما کا جھنڈا لہرانے والے آئل ٹینکر کو پکڑ لیا ہے۔ امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے ایک بیان میں کہا کہ آئل ٹینکر کا نام "نیووی" ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آئل ٹینکر کو پلٹنے اور بندر عباس کے ایرانی ساحل کے قریب ایرانی علاقائی پانیوں کی طرف جانے پر مجبور کیا۔ ایرانی ایجنسی تسنیم نے ذرائع کا ذکر کیے بغیر کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے آبنائے ہرمز کے پانیوں میں ایک غیر قانونی غیر ملکی آئل ٹینکر کو حراست میں لے لیا۔
  • 9/15/2023 6:50:54 PM
انجینئروں کی کاوشوں سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے:منوج سنہا
انجینئروں کی کاوشوں سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے:منوج سنہا انجینئروں کی کاوشوں سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے:منوج سنہا سری نگر، 15 ستمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم انجینئرس کے موقع پر انجینئروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے سر ایم وسویسورا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ انجینئرس کی انتھک کاوشوں کی وجہ سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'یوم انجینئرس پر مبارک باد اور میں وژنری انجینئروں کے لئے ان کے عزم اور اختراعی صلاحیتوں،جو قوم کی داد کی مستحق ہیں، کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں'۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا: 'ان کی کاوشوں کی وجہ سے ہی انڈیا کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے'۔ منوج سنہا نے اپنے ٹویٹ میں سر ایم وسویسویا کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ بتادیں کہ ملک میں 15 ستمبر کو یوم انجینئرس کے طور پر منایا جاتا ہے جو سر وسویسوریا کا یوم پیدائش بھی ہے اس دن کو ان کے سائنس اور ٹیکنالوجی میں کنٹریبیوشن کو تسلیم کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔ سری لنکا اور تنزانیہ میں بھی 15 ستممبر کو ہی یوم انجینئرس منایا جاتا ہے۔
  • 9/15/2023 6:48:20 PM
وزیر اعظم نریند مودی کے یوم پیدائش پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد
وزیر اعظم نریند مودی کے یوم پیدائش پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد وزیر اعظم نریند مودی کے یوم پیدائش پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد نئی دہلی15/ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریند مودی کے یوم پیدائش (17/ستمبر ) کے موقع پر ان کی سربراہی میں جی20-اجلاس کی تاریخ ساز اور مثالی کامیابی اور چندریان 3 کی شاندار کامیابی -کے حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی کے سینئر سیکنڈری اسکول میں ایک شاندار تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا دہلی حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی سرپرستی میں اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین کے اجلاس کے طور پر منعقدہ اس پروگرام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سینئر سکینڈری اسکول کی طالبات، اساتذہ اور اسٹاف نیز بڑی تعداد میں مسلم معاشرے کی دیگر خواتین اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پردہلی حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں اور وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترنے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں ملک کی خوشحالی اور خیر سگالی اور سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقات خصوصاً مسلم خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے کے لیے کئے گئے اقدام پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ ملک و معاشرے کے لیے ان کی سرپرستی بدستور جاری رہنے کے آرزو اور تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس خصوصی تہینتی پروگرام کا آغاز کلام پاک کی آیات کی تلاوت سے ہوا اور وزیر اعظم نریند مودی کی درازی عمر، صحت و سلامتی اور آئندہ وزیراعظم کے ہاتھوں ہندوستانی آئین، دستور اور روایات کے مطابق ملک و معاشرے کی مثالی خدمات انجام دیتے رہنے کے لیے نیک خواہشات پر مشتمل ایک پیغام بھی جاری کیا گیا۔
  • 9/15/2023 6:46:12 PM
بد قسمتی سے ہمارے نوجوان قبرستانوں کی رونق بن رہے ہیں:محبوبہ مفتی
بد قسمتی سے ہمارے نوجوان قبرستانوں کی رونق بن رہے ہیں:محبوبہ مفتی بد قسمتی سے ہمارے نوجوان قبرستانوں کی رونق بن رہے ہیں:محبوبہ مفتی سری نگر، 15 ستمبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر کا اس سے بڑا المیہ کیا ہوسکتا ہے کہ جس جوان کی گذشتہ سال شادی تھی وہ اس سال شہید ہوگیا انہوں نے کہا کہ ایک ماں اور باپ کا بیٹا شہید ہوا ہے اس پر میں کیا بات کرسکتی ہوں ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے جوان قبرستان سجا رہے ہیں جب ان کے ہنسنے کھیلنے کی عمر ہوتی ہے۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ہمہامہ میں اننت ناگ انکائونٹر میں جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ان کے ہمراہ ان کی بیٹی التجا مفتی بھی تھی۔ انہوں نے کہا: 'حالات سب کی نظروں میں ہیں کہ کیسے ہیں، ایک جوان بچہ جس کی پچھلے سال شادی تھی اس سال شہید ہوا کشمیر کا اس سے بڑا المیہ کیا ہوسکتا ہے'۔ ان کا کہنا تھا: 'میں اس پر کوئی بات نہیں کر سکتی ہوں اس طرح ایک ماں کا بچہ شہید ہوجاتا ہے ان کی تو دنیا ہی ختم ہوگئی'۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں وکشمیر کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے نوجوان اس وقت قبرستان سجا رہے ہیں جب ان کی عمر ہنسنے کھیلنے کی ہوتی ہے۔ اس موقع پر ان کی بیٹی التجا مفتی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'افسوس کی بات ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اپنی زندگیوں کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے'۔ انہوں نے کہا: 'تنازعہ مسلسل جاری ہے، ہم ہمایوں صاحب کے والدین کو ملے بہت دلخراش صورتحال ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ اس انکائونٹر میں فوج کے جو افسر جان بحق ہوئے ان کے لئے بھی ہم مغموم ہیں۔
  • 9/15/2023 6:43:56 PM