تعلیمی مرکز ۔ وکاس متروں کی تنخواہ دوگنی کرنے پر نتیش ۔ تیجسوی کا قاری صہیب نے شکریہ ادا کیا
تعلیمی مرکز ۔ وکاس متروں کی تنخواہ دوگنی کرنے پر نتیش ۔ تیجسوی کا قاری صہیب نے شکریہ ادا کیا
پٹنہ20 ستمبر (یواین آئی) راشٹریہ جنتادل کے رکن قاری صہیب نے تعلیمی مرکز - ٹولہ سیوک۔ وکاس متر کی تنخواہ دوگنا کرنے پر وزیر اعلیٰ نتیش کماراور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو مبارک باد پیش کی ہے، واضح ہو کابینہ کے اجلاس میں ہوئے فیصلے کے مطابق وکاس متروں کے اعزازیہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وکاس متروں کا اعزازیہ اب 13,700 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے کردیا گیا ہے اور اس میں ہر سال 5 فیصد کا اضافہ ہوگا۔ اس وقت بہار میں 9825 وکاس متر ہیں۔ اس کے علاوہ مہادلت ٹولہ میں تعلیم دینے والے شکشا سیوک اور تعلیمی مرکز کے اعزازیہ کو بڑھا کر 22000 روپے کردیا گیا ہے، یکم جولائی سے ہر سال 5 فیصد کا اضافہ ہوگا، قاری صہیب نے کہا میں نے کئی بار قانون ساز کونسل میں تعلیمی مرکز کے معاملے کو اٹھا کر حکومت سے جواب طلب کیا اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار - نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو خط لکھا جس پر سنجیدگی سے غور کیا گیا اور بالآخر حکومت نے فیصلہ لیتے ہوئے انہیں وہ عزت بخشی جس کے وہ حقدار تھے، راجد لیڈر نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی تعلیم و ترقی کے تئیں سنجیدہ ہے اور گاہے بگاہے میں اقلیتوں کے مسائل کو لیکر تیجسوی یادو سے ملاقات کرتا ہوں تاکہ اقلیتی برادری کو ان کا آئینی حق مل سکے، اردو معاون مترجم کی تقرری سمیت دیگر معاملات پر تیجسوی یادو سے تبادلہ خیال جاری ہے اورجلد ہی بہتر فیصلے کی امید ہے۔