غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ
غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ یروشلم، 24 ستمبر (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کی ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ اس حملہ میں بغیر پائلٹ کے فضائی ڈرون کا استعمال کیا گیا، جس میں اسرائیل کے ساتھ متصل سرحدی علاقے میں مقیم فلسطینیوں کی جانب سے منعقد کیے گئے مظاہرے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق، "غزہ کی پٹی میں سیکڑوں کی تعداد میں مشتعل مظاہرین حفاظتی باڑ کے پاس جمع ہوئے جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا اور انہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے ذرائع اور لائیو فائر کا استعمال کرتے ہوئے پرتشدد فسادات کے خلاف آپریشن کیا۔" جمعہ کے روز بھی اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے آگ والے غبارے بھیجے جانے کے بعد حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ مظاہرین اور حماس نے کہا کہ ان کا یہ احتجاج یروشلم کے پرانے شہر میں واقع مسجد الاقصی کے احاطے میں یہودیوں کے حالیہ دوروں کے جواب میں ہے، جو اسرائیل اور فلسطینی تنازعے کا ایک اہم مقام ہے۔
  • 9/24/2023 9:58:42 PM
بی جے پی کے دور حکومت میں اتر پردیش میں جنگل راج: اکھلیش
بی جے پی کے دور حکومت میں اتر پردیش میں جنگل راج: اکھلیش لکھنؤ، 24 ستمبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں اتر پردیش میں جنگل راج ہے۔ اقتدار کو بچانے کے لیے بی جے پی کے دبنگ اور غنڈے انتشار پھیلا رہے ہیں۔ بی جے پی لیڈروں نے ریاست کا امن و امان برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر گھنشیام ترپاٹھی کو سلطان پور میں بی جے پی لیڈر کے بھتیجے نے بے دردی سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ ڈاکٹر گھنشیام ترپاٹھی سلطان پور کے پی ایچ سی جے ہند پور میں تعینات تھے۔ اسی طرح کانپور میں بی جے پی لیڈر کی دھوکہ دہی سے کسان بابو سنگھ نے خودکشی کرلی۔ بی جے پی لیڈر نے دھوکہ دہی سے کسان کی زمین کا رجسٹریشن کروالیا۔ کسان کے اہل خانہ بی جے پی لیڈر کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن متاثرین کو انصاف نہیں مل رہا ہے۔ لگتا ہے وزیراعلیٰ اخلاقی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ کانپور میں ہی بی جے پی کونسلر کے شوہر نے طاقت کا گھمنڈ دکھاتے ہوئے ایک نوجوان کی بری طرح پٹائی کی۔ مسٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو بتانا چاہئے کہ متاثرہ کنبہ کی بات کیوں نہیں سنی جا رہی ہے۔ پوری ریاست میں غریبوں اور محروموں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ کسی کو انصاف نہیں مل رہا۔ بی جے پی حکومت میں غنڈوں کو اقتدار کا تحفظ حاصل ہے۔ خواتین اور بیٹیوں کی عصمت دری اور قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست میں غازی پور سے غازی آباد اور وارانسی سے سہارنپور تک جرائم کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ شرپسندوں نے سنیچر کی شام جون پور میں ایک میڈیکل اسٹور آپریٹر کو گولی مار دی۔ گزشتہ جمعرات کو سہارنپور کے گنگوہ کے ایک گاؤں سے ایک لڑکی کو اغوا کر کے اس کی عصمت دری کی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں امن و امان تباہ ہوگیا ہے۔ بی جے پی اور وزیر اعلیٰ کا زیرو ٹالرنس کا نعرہ جھوٹا ہے۔ بی جے پی طاقتور اور مجرم لیڈروں کی حفاظت کرتی ہے۔ بے قصوروں کو جھوٹے مقدمات میں پھنساتی ہے۔
  • 9/24/2023 9:44:16 PM
لوک سبھا میں توہین آمیز زبان استعمال کرنے والے کو نااہل قرار دیا جائے: جماعت اسلامی ہند
لوک سبھا میں توہین آمیز زبان استعمال کرنے والے کو نااہل قرار دیا جائے: جماعت اسلامی ہند نئی دہلی،24 ستمبر(یواین آئی) لوک سبھا میں بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے خلاف بی جے پی کے ایک ایم اپی رمیش بدھوڑی نے لوک سبھا میں جو جارحانہ اور توہین آمیز زبان کا استعمال کیا ہے اس سے ملک کا ہر مہذب شہری ناراض ہے۔ اس ناشائستہ طرز گفتگو اور نازبیاالفاظ کے استعمال نے پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کیا ہے، یہ انتہائی مذموم عمل ہے۔ یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کے نیشنل سکریٹری کے کے سہیل نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ” ایک مسلم رکن پارلیمنٹ کو نسلی گالیاں دینا اور اس کی مذہبی شناخت کو نشانہ بناکر بدزبانی کرنا پوری مسلم کمیونٹی کی تذلیل اور اس کے تئیں دل میں پائی جانے والی نفرت کو اجاگر کرتا ہے جبکہ کسی طبقے کی تذلیل کرنا ایک مجرمانہ عمل ہے، خاص طور پر پارلیمانی اجلاس کے دوران ایسے غیرمہذب لفظوں کے استعمال سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوا ہے“۔ مسٹر سہیل نے کہا کہ ” یہ جان کر راحت ملی کہ بدھوڑی کے توہین آمیز ریمارکس کو ریکارڈ بک سے ہٹا دیا گیا ہے اور ایوان زیریں کے اسپیکر نے انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا رویہ دُہرایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری طرف وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مذکورہ بالا بیان پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” اگر اپوزیشن کو ممبر پارلیمنٹ کے ریمارکس سے تکلیف پہنچی ہے تو میں اس پر افسوس کا اظہار کرتاہوں“۔ جماعت اسلامی ہند کو لگتا ہے کہ بدھوڑی کا یہ گناہ اتنا معمولی نہیں ہے کہ ایوان زیریں میں صرف ہلکی سی سرزنش کرکے معاف کردیا جائے۔ اس طرح کا بیان ہماری پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی شبیہ کو بھی خراب کررہا ہے جہاں ایک مخصوص مذہبی برادری کے رکن کے خلاف اس قدر گھٹیا اور شرمناک رویے کا مشاہدہ کیا گیا۔ دراصل یہ برسراقتدار جماعتوں کی طرف سے مسلمانوں، دلتوں ، آدیواسیوں اور کوکی کے خلاف نسل پرستانہ سوچ کو پروان چڑھانے کا فطری نتیجہ ہے اور اس سے حکمراں جماعت کے بہت سے ارکان کے اندر اسلاموفوبیا کی افزائش کا پتہ چلتا ہے۔ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اراکین پارلیمنٹ شہریوں کے لئے رول ماڈل ہوتے ہیں۔ اگر اس طرح کے جرم کی سزا نہیں دی گئی تو مخصوص طبقے کے خلاف بدزبانی کرنا عام معمول بن سکتا ہے جس سے ہماری دیرینہ روایتوں اور باہمی احترام و رواداری کی اقدار کو ٹھیس پہنچے گی۔ جماعت اسلامی ہند کا مطالبہ ہے کہ بدھوڑی کو پارلیمانی رکنیت سے نااہل اور بی جے پی پارٹی سے برخاست کیا جائے۔ اس سے کم سزا دینا بھارتی جمہوریت کی تصویر کو دھندلی کرسکتا ہے۔
  • 9/24/2023 10:06:55 PM
خواتین کے ریزرویشن کے نفاذ اور مردم شماری کے درمیان کوئی تعلق نہیں: راہل
خواتین کے ریزرویشن کے نفاذ اور مردم شماری کے درمیان کوئی تعلق نہیں: راہل خواتین کے ریزرویشن کے نفاذ اور مردم شماری کے درمیان کوئی تعلق نہیں: راہل نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت پر لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین ریزرویشن نافذ کرنے کے وقت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ریزرویشن اور دس سالہ مردم شماری یا حد بندی کی مشق کے درمیان کوئی تعلق نظر نہیں آتا یہاں آسام کے میڈیا نیٹ ورک کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل کو لوک سبھا اور اسمبلی کی 33 فیصد نشستیں خواتین کو مختص کرکے آج نافذ کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی نظام میں خواتین کی شرکت کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ہندوستانی خواتین سیاسی نظام میں اس طرح حصہ نہیں لے رہی ہیں جس طرح انہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا، ’’ان (خواتین) کو سیاست میں حصہ لینے میں مدد کرنے کا سب سے بڑا کام کانگریس پارٹی نے پنچایتی راج میں 33 فیصد ریزرویشن دے کر کیا تھا۔‘‘ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے،انہوں نے کہا، "جب ہم پنچایتی راج میں خواتین کے ریزرویشن کو منظور کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تو بی جے پی نے اس معاملے پر ہماری مخالفت کی۔ ایسی صورتحال میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں کون دلچسپی رکھتا ہے۔ بی جے پی پر بھٹکانے والی حکمت عملی اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اب ماضی کے تجربات سے سیکھا ہے کہ اس سے کیسے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے سیکھ لیا ہے کہ بی جے پی کے خلفشار کے ہتھکنڈوں سے کیسے نمٹا جائے۔ کرناٹک انتخابات میں ہم نے ایک واضح نقطہ نظر دیا اور اب ہم بیان پر کنٹرول رکھتے ہیں. اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ کچھ بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اب ہمارا بیان پر کنٹرول ہے۔ منی پور تنازعہ کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ شمال مشرقی ریاست کی صورتحال پر مرکزی حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی وہاں نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے ریاست منی پور کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے منی پور میں جو کچھ دیکھا وہ اپنی پوری زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔ 'انڈیا الائنس' اور متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے لچک کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، "تمام چیلنجوں کے درمیان ہم (انڈیا الائنس) متحد ہوئے ہیں اور میں نے پہلے کبھی اپوزیشن کو اس طرح کام کرتے نہیں دیکھا۔ اتنی لچک کے ساتھ کیونکہ ہم ایک سیاسی جماعت سے لڑ رہے ہیں لیکن ہندستان کے خیال کا دفاع کر رہے ہیں، اسی لیے ہم نے اپنے اتحاد کا نام آئی این ڈی آئی اے رکھا ہے۔"
  • 9/24/2023 10:05:14 PM
خواتین رزرویشن بل پاس ہونے پر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے وزیر اعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
خواتین رزرویشن بل پاس ہونے پر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے وزیر اعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا نئی دہلی 24 ستمبر (یو این آئی) آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی قومی صدر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے پارلیمنٹ میں خواتین رزرویشن بل پاس ہونے پر وزیر اعظم ہندستان نریندر مودی اور ان کے کیبنیٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخ ساز فیصلہ اور خوش آئند قدم ہے۔ اس سے پہلے بہت سی حکومتیں آئیں اور گئیں لیکن خواتین کے معاملات پر کسی کو توجہ نہیں ہوئی۔ اس خواتین رزرویشن بل کو بلا تفریق سیاست و مذہب کے خوش آمدید کہنا چاہئے کیونکہ خواتین رزرویشن بل ملک کی مکمل آدھی آبادی سے تعلق رکھنے والا بل ہے۔ اس بل سے خواتین میں دبلے کچلے ہونے کا احساس جہاں کم ہوگا وہیں خواتین کو با اختیار بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔ ہماری پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے قیام کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے، لہذا خواتین کی بااختیاری کسی کے بھی ہاتھ سے ہو ہمیں دل کی کشادگی کے ساتھ اس کا استقبال کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے ملک بھر میں پھیلے ہوئے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات سے خوش ہونا چاہئے کہ جو مہم لے کر ہم تمام لوگ چل رہے تھے آج پارلیمنٹ میں اس کی ایک بڑی کڑی کو جیت میسر ہوئی ہے۔ 33فیصد رزرویشن بل خواتین کے لئے مختص کئے جانے پر جو کہ خواتین کے مفاد و انصرام میں ہے وہ بل پاس ہوا۔ کل میں پارلیمنٹ میں ہو رہی کارروائی کو دیکھ کر محسوس کر رہی تھی جس میں وزیر داخلہ امت شاہ اپنے خطاب میں جو کچھ بیان کررہے تھے وہ عوام کے دلوں کو چھو جانے والی تھی۔ جس میں سے انہوں نے ایک بات یہ عرض کی کہ یہاں بات بل کی نہیں چل رہی ہے، بلکہ یہاں پر بات ہر اس ماں بہن بیٹی اور ماں کے حق کی چل رہی ہے جو ہر کسی کی زندگی کی بنیاد ہوا کرتی ہے اور ان ماں بہنوں کی خوشحالی ان کی آن بان شان اور عزت وقار کی ہوتی ہے۔ اسی لئے ہر کسی کو اس کی حمایت کے لئے آگے بڑھنا چاہئے کیونکہ یہ ملک کی آدھی آبادی کی توقیر وعزت کی بات ہے۔ ایم ای پی صدر نے کہا کہ ہماری پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے قیام کا مقصد ہی یہی تھا کہ ملک کی آدھی آبادی کو ان تمام سہولیات سے منسلک کیا جائے جس کی انہیں ضرورت ہے۔ خواتین نوکریوںمیں اپنے ہنرمندیوں کا جوہر دکھائیں، خواتین تجارت میں اپنی جوانمردی کا ثبوت دیں اور خواتین سیاست و قیادت میں بھی اپنی ہنر مندی کے جوہر دکھاتے ہوئے ملک کی خواتین کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچائیں۔ خواتین کی بے بسی پر انہیں ستایا نہ جائے اور ان کو مجبور سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ نا روا سلوک نہ کیا جائے۔ آج اس بل پر اگر ملک میں بہت زیادہ خوش ہونے والا شخص کوئی ہے تو وہ میں ہوں کیونکہ میں آج بیس سالوں سے خواتین کے حقوق کی لڑائی لڑتی ہوئی آ رہی ہوں۔ میں سلام کرتی ہوں ان تمام 542ممبران اسمبلی کو جنہوں نے خواتین کے اس بل کو رزرویشن کی شکل میں پاس کراکے اس لڑائی میں مہمیز لگانے کا کام کیا ہے جو ہم نے ایک سیاسی پارٹی بنا کر چلنے کا عہد کیا تھا۔ آج میں اپنی پارٹی کے تمام کارکنان سے خوشیاں منانے کی اپیل کرتی ہوں کیونکہ خواتین بل ہماری پارٹی کی اولین مقاصد میں سے تھا کہ خواتین کو رزرویشن دلا کر انہیں با اختیار بنایا جائے۔ ان سب کے باوجود چند ایک لوگوں کے لئے شرم محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے ماں بہنوں کے لئے ووٹ کرنے کی جب اپیل کی گئی تو انہوں نے مخالفت کی۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں ان لوگوں سے جو ملک کی سیاست میں ہیں اور ترقی کی بات کرتے ہیں لیکن خواتین کو بااختیار بنانا ان کی مردانگی پر آنچ آتی ہے بھلا اس طرح ہمارے ملک بھارت کی ترقی کس طرح ممکن ہو پائے گی۔ لہذا میں اس بل کے پاس ہونے پر اپنے ایک مقصد کو مکمل ہوتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہوں اور تمام اس بل کے حمایتیوں کو قابل مبارکباد تسلیم کرتی ہوں۔
  • 9/24/2023 10:03:11 PM
ملک کی نصف آبادی خواتین کے ریزرویشن پر ٹھگا ہوا محسوس کر رہی ہے: شرینیت
ملک کی نصف آبادی خواتین کے ریزرویشن پر ٹھگا ہوا محسوس کر رہی ہے: شرینیت نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے ہفتہ کو کہا کہ اس ملک کی خواتین کے لئے ریزرویشن کی جدوجہد بہت طویل رہی ہے اور ہر بار انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس بار جب خواتین ریزرویشن بل آیا تو بااختیار بنانے اور سیاسی شراکت داری کی امید ایک بار پھر جاگی، لیکن آج ملک کی آدھی آبادی اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہی ہے، ایسا لگتا ہے جیسے منہ تک آیا لقمہ ہی چھین لیاگیا ہے۔ محترمہ سرینیت نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ عجلت میں لائے گئے اس بل کے ذریعے خواتین کو آخر کب ریزرویشن ملے گا، یہ کوئی نہیں جانتا۔ حکومت خود کہہ رہی ہے کہ 2029 سے پہلے یہ ممکن ہی نہیں ہے۔ مردم شماری اور حد بندی سے خواتین کے ریزرویشن کو جوڑ کر، خواتین کو بتایا گیا ہے - انتظار ابھی طویل ہے۔ حکومتی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے آئین کے آرٹیکل 82 اور 81 (3) کا حوالہ دیا، جس کے مطابق 2026 کی حد بندی اس کے بعد والی مردم شماری یعنی 2031 کی مردم شماری پرہی ممکن ہے، یعنی خواتین ریزرویشن شاید 2039 تک ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آخر 2024 میں یہ کیوں نہیں ہو سکتا؟ اگر واقعی قوت ارادی ہے تو جس طرح نوٹ بندی، تین کالے قوانین، لاک ڈاؤن، آرٹیکل 370 کو ہٹانے جیسے فیصلے دو منٹ کے اندر لیے گئے تھے، ویسے ہی اب بھی فیصلے ہونے چاہئیں۔ اگر اس قانون میں خواتین کو واقعی بااختیار بنانے اورشراکت داری دینے کا ارادہ ہے تو دیر کس بات کی؟ ورنہ یہ جھنجھنا نہیں تواور کیا ہے؟ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ریاستوں میں اپنی شکست سے بوکھلا کر انڈیا اتحاد کی طاقت دیکھ کر وزیر اعظم نریندر مودی پریشان ہوگئے اور صنعتکار گوتم اڈانی کے اوپر آنچ نہ آئے، اس لئے پہلے انڈیا بمقابلہ بھارت کا شگوفہ چھیڑا گیا اور پھر جب اس سے غصہ نظر آیا تو خواتین ریزرویشن بل لے کر آئے، یہ قانون شاید اب سے 10 سال بعد ہی لاگو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو کچھ کسانوں کی آمدنی دوگنی، ہر سال دو کروڑ روزگار، ہر ایک کے بینک کھاتوں میں 15 لاکھ روپے، 100 اسمارٹ شہر، روپے ڈالر کی برابر قیمت، پٹرول 40 روپے فی لیٹر اور چین کولال انکھیں دکھانے والے جملوں جیسا ثابت ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔
  • 9/23/2023 9:57:56 PM
سعودی عرب کے ساتھ امن کی راہ پر گامزن ہیں:اسرائیلی وزیر اعظم
سعودی عرب کے ساتھ امن کی راہ پر گامزن ہیں:اسرائیلی وزیر اعظم تل ابیب،23 ستمبر (یو این آئی)اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ امن کے دوراہے پر ہے اور پیش گوئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے ذریعے اس تک پہنچا جاسکتا ہے اور مشرق وسطیٰ نئی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی اور امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کو سفارت کاری میں شامل کرنے پر زور دینے کے باوجود بینجمن نیتن یاہو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ فلسطینیوں کو ریجنل ڈیل میکنگ کو ویٹو کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ رواں ہفتے ان توقعات میں بہت اضافہ دیکھا گیا کہ اسرائیل، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر آسکتا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے طویل عرصے سے دشمن ملک اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے ایک تاریخی معاہدے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’ہر دن، ہم نزدیک ہو رہے ہیں۔‘ بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے والے 2020 کے معاہدوں کو پیش خیمہ قرار دیا، ان معاہدوں کو ابراہم ایکارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے جن کی سرپرستی اس وقت کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی سوال نہیں ہے، ابراہیم ایکارڈ نے امن کے نئے دور کی صبح کا آغاز کیا، مجھے یقین ہے کہ ہم ایک مزید ڈرامائی پیش رفت کے دہانے پر ہیں، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی امن۔ اس طرح کے معاہدے کو ممکنہ طور پر امریکی قانون سازوں کی بڑی وسیع حمایت کی ضرورت ہوگی جو کہ 2024 میں منعقد ہونے صدارتی انتخابات کے تناظر میں آسان نہیں ہوگی۔ بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں عرب ریاستوں کے ساتھ نئے امن معاہدوں پر فلسطینیوں کو ویٹو پاور نہیں دینی چاہیے۔ جمعرات کو فلسطینی صدر محمود عباس نے اس فورم کو بتایا کہ جو یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے لوگوں کے مکمل حق کے حصول سے قبل مشرق وسطیٰ میں امن ممکن ہے، وہ فریب کا شکار ہے۔
  • 9/23/2023 10:20:23 PM
جو بائیڈن کا اسلحہ کے تشدد کے خلاف ایک وفاقی یونٹ قائم کرنے کا اعلان
جو بائیڈن کا اسلحہ کے تشدد کے خلاف ایک وفاقی یونٹ قائم کرنے کا اعلان واشنگٹن، ۲۳ ستمبر (یو این آئی) ملک میں سال کے آغاز سے اب تک 500 سے زیادہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ ان کے ملک میں اسلحہ کے تشدد کو روکنے اور حملوں کے متاثرین کی مدد کے لیے پہلی وفاقی یونٹ باضابطہ طور پر قائم کی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو مسلح حملوں کی روک تھام اور حملوں کے متاثرین کی مدد کے لیے قائم کیے گئے گن وائلنس پریونشن کے دفتر کے سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہ ان کے ملک میں سال کے آغاز سے اب تک 500 سے زیادہ بڑے پیمانے پر فائرنگ ہو چکی ہے اور ان واقعات میں 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، بائیڈن نے ان حملوں کو "ایک سمندری طوفان جس نے معاشرے کو تباہ کر دیا" قرار دیا۔ نئے یونٹ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پچھلے سال اپنائے گئے گن سیفٹی قانون اور اسلحہ کے تشدد کی روک تھام کے فیصلوں کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے۔یہ یونٹ ریاستوں میں بڑے پیمانے پر فائرنگ اور بندوق کے تشدد کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے لیے ریاستی تعاون کو مربوط کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔ امریکہ میں، جو سب سے زیادہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کا ملک ہے، گن وائلنس آرکائیو نے رپورٹ کیا کہ 2022 میں 645 اور 2021 میں 690 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔
  • 9/23/2023 10:18:51 PM
پارلیمنٹ میں توہین آمیز گفتگو کرنے والے رمیش بدھوری کو فوری طور پر مستقل معطل کیا جائے.... نسیم خان
پارلیمنٹ میں توہین آمیز گفتگو کرنے والے رمیش بدھوری کو فوری طور پر مستقل معطل کیا جائے.... نسیم خان ممبئی23 ستمبر (یو این آئی ) مہاراشٹر کانگریس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر محمد عارف (نسیم) خان نے لوک سبھا اسپیکر شری اوم برلا کو ایک خط لکھ کر بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کوور دانش علی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔ نسیم خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں پارلیمنٹ کو جمہوریت کا مندر کہا گیا ہے۔ یہ ہمارے آئین میں درج اصولوں اور اخلاقیات پر کام کرتا ہے۔ ہماری قوم جن بنیادی اصولوں پر کھڑی ہے وہ سیکولرازم ہے، جو تمام مذاہب اور عقائد کے احترام پر زور دیتا ہے اور تنوع میں اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔ مسٹر بیدھوری کے تبصرے، بدقسمتی سے، اس قابل قدر قدر سے مکمل طور پر ہٹ جاتے ہیں اور ہماری جمہوری روایات کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔ یہ بہت بدقسمتی اور پریشان کن ہے کہ وہ زبان جو پہلے آر ایس ایس اور وی ایچ پی جیسی تنظیموں سے متعلق سڑکوں پر ہونے والی بحثوں تک محدود تھی اب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کے ذریعے پارلیمنٹ میں داخل ہوئی ہے۔ اس طرح کا توہین آمیز اور شرمناک بیان نہ صرف ایک رکن پارلیمنٹ کی توہین ہے بلکہ ہماری جمہوریت کے مقدس مقام پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ نسیم خان نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے مطالبہ کیا کہ وہ مسٹر رمیش بدھوری کو ان کے ریمارکس کے لیے فوری طور پر مستقل طور پر معطل کرکے ایک مضبوط پیغام بھیجیں، جس سے لوک سبھا کی اقدار اور وقار کو برقرار رکھا جائے گا۔
  • 9/23/2023 10:15:32 PM