وزیر اعظم نریند مودی کے یوم پیدائش پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد
وزیر اعظم نریند مودی کے یوم پیدائش پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد وزیر اعظم نریند مودی کے یوم پیدائش پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد نئی دہلی15/ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریند مودی کے یوم پیدائش (17/ستمبر ) کے موقع پر ان کی سربراہی میں جی20-اجلاس کی تاریخ ساز اور مثالی کامیابی اور چندریان 3 کی شاندار کامیابی -کے حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی کے سینئر سیکنڈری اسکول میں ایک شاندار تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا دہلی حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی سرپرستی میں اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین کے اجلاس کے طور پر منعقدہ اس پروگرام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سینئر سکینڈری اسکول کی طالبات، اساتذہ اور اسٹاف نیز بڑی تعداد میں مسلم معاشرے کی دیگر خواتین اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پردہلی حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں اور وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترنے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں ملک کی خوشحالی اور خیر سگالی اور سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقات خصوصاً مسلم خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے کے لیے کئے گئے اقدام پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ ملک و معاشرے کے لیے ان کی سرپرستی بدستور جاری رہنے کے آرزو اور تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس خصوصی تہینتی پروگرام کا آغاز کلام پاک کی آیات کی تلاوت سے ہوا اور وزیر اعظم نریند مودی کی درازی عمر، صحت و سلامتی اور آئندہ وزیراعظم کے ہاتھوں ہندوستانی آئین، دستور اور روایات کے مطابق ملک و معاشرے کی مثالی خدمات انجام دیتے رہنے کے لیے نیک خواہشات پر مشتمل ایک پیغام بھی جاری کیا گیا۔
  • 9/15/2023 6:46:12 PM
بد قسمتی سے ہمارے نوجوان قبرستانوں کی رونق بن رہے ہیں:محبوبہ مفتی
بد قسمتی سے ہمارے نوجوان قبرستانوں کی رونق بن رہے ہیں:محبوبہ مفتی بد قسمتی سے ہمارے نوجوان قبرستانوں کی رونق بن رہے ہیں:محبوبہ مفتی سری نگر، 15 ستمبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر کا اس سے بڑا المیہ کیا ہوسکتا ہے کہ جس جوان کی گذشتہ سال شادی تھی وہ اس سال شہید ہوگیا انہوں نے کہا کہ ایک ماں اور باپ کا بیٹا شہید ہوا ہے اس پر میں کیا بات کرسکتی ہوں ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے جوان قبرستان سجا رہے ہیں جب ان کے ہنسنے کھیلنے کی عمر ہوتی ہے۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ہمہامہ میں اننت ناگ انکائونٹر میں جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ان کے ہمراہ ان کی بیٹی التجا مفتی بھی تھی۔ انہوں نے کہا: 'حالات سب کی نظروں میں ہیں کہ کیسے ہیں، ایک جوان بچہ جس کی پچھلے سال شادی تھی اس سال شہید ہوا کشمیر کا اس سے بڑا المیہ کیا ہوسکتا ہے'۔ ان کا کہنا تھا: 'میں اس پر کوئی بات نہیں کر سکتی ہوں اس طرح ایک ماں کا بچہ شہید ہوجاتا ہے ان کی تو دنیا ہی ختم ہوگئی'۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں وکشمیر کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے نوجوان اس وقت قبرستان سجا رہے ہیں جب ان کی عمر ہنسنے کھیلنے کی ہوتی ہے۔ اس موقع پر ان کی بیٹی التجا مفتی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'افسوس کی بات ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اپنی زندگیوں کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے'۔ انہوں نے کہا: 'تنازعہ مسلسل جاری ہے، ہم ہمایوں صاحب کے والدین کو ملے بہت دلخراش صورتحال ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ اس انکائونٹر میں فوج کے جو افسر جان بحق ہوئے ان کے لئے بھی ہم مغموم ہیں۔
  • 9/15/2023 6:43:56 PM
کویتا کو ای ڈی کا نوٹس 'سیاسی سازش': کاشی ناتھ
کویتا کو ای ڈی کا نوٹس 'سیاسی سازش': کاشی ناتھ حیدرآباد 15 ستمبر (یو این آئی) عوامی امور کے سینئر مشیر اور حیدرآباد ڈیولپمنٹ کمیٹی (ایچ ڈی سی) کے چیئرمین کے۔ کاشی ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ حکمراں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) پارٹی کی قانون ساز کونسل رکن (ایم ایل سی) کے۔ کویتا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا نوٹس وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کی شبیہ کو خراب کرنے کی ایک 'سیاسی سازش' ہے۔ مسٹر کاشی ناتھ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاست میں بی آر ایس پارٹی سے لڑنے میں سیاسی طور پر ناکام رہی سیاسی مخالفین کے خلاف معاملات درج کرنے کے لئے وہ ای ڈی، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)، انکم ٹیکس (آئی ٹی) محکمہ کو اکسارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹرکے سی آر کی بیٹی اور نظام آباد کی سابق رکن پارلیمنٹ کویتا ایک ایکشن، تحریک، اختراع اور آئیڈیل ازم کی حامل خاتون ہیں اور ملک کی سب سے مقبول خاتون لیڈر کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ محترمہ کویتا اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں میں خواتین کے ریزرویشن کی لڑائی میں بھی سب سے آگے ہیں۔ ایچ ڈی سی کے چیئرمین نے کہا کہ محترمہ کویتا نے پہلے ہی ای ڈی کے تمام سمن میں حاضر ہو کر اور ثبوت جمع کر کے اپنی بے گناہی ثابت کرچکی ہیں، اس کے باوجود اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اور تلنگانہ میں بی جے پی کے گرتے گراف کے پیش نظر اس کیس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ریاست کے دانشوروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 'ناپاک عزائم' کو بے نقاب کریں۔ مبینہ دہلی ایکسائز اسکام کے سلسلے میں مسٹر کے سی آر کی بیٹی کویتا کے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے تقریباً چھ ماہ بعد، انہیں جمعہ کو دہلی میں پیش ہونے کے لیے جانچ ایجنسی نے دوبارہ طلب کیا ہے۔ بی آر ایس ایم ایل سی نے پہلے کہا تھا کہ وہ نوٹس سے پریشان نہیں ہیں۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے مارچ میں محترمہ کویتا سے رقم کے لین دین، شراب کے تاجروں اور ڈیلروں کے گٹھ جوڑ پر کئی بار پوچھ گچھ کی جنہوں نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کے وزراء اور سرکاری عہدیداروں کو مبینہ طور پر رشوت دی تھی۔
  • 9/15/2023 6:39:29 PM
مہیلا کانگریس کارکنوں نے تنظیم کو مضبوط کرنے کا حلف لیا
مہیلا کانگریس کارکنوں نے تنظیم کو مضبوط کرنے کا حلف لیا شملہ، 15 ستمبر (یو این آئی) آل انڈیا مہیلا کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر راجیو بھون میں مہیلا کانگریس کا پرچم لہرایا گیا، اس دوران انہوں نے قومی ترانے کے ساتھ تنظیم کو مضبوط کرنے کا حلف بھی لیا۔ ریاستی مہیلا کانگریس کی صدر زینب چندیل نے تنظیم سے وابستہ تمام خواتین کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے مہیلا کانگریس کا قیام کرکے پارٹی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سابق وزیر اعظم بھارت رتن آنجہانی راجیو گاندھی نے خواتین کو پنچایتی راج اداروں میں 33 فیصد ریزرویشن دے کر ان کی عزت و تکریم میں جو اضافہ کیا اس کے لئے مہیلا کانگریس ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔ محترمہ چندیل نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی کوششوں سے ہی آج بلدیاتی اداروں اور پنچایتی راج اداروں میں یہ ریزرویشن 50 فیصد ہو گیا ہے جس کے لیے تمام خواتین مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے معاشرے میں خواتین کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج خواتین ہر میدان میں ترقی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے خواتین کی ترقی کے لئے جو نمایاں کام کئے ہیں ان کا نتیجہ ہے کہ آج خواتین گھر کے ساتھ ساتھ سماج اور دیگر اہم کاموں میں مردوں سے آگے نکل رہی ہیں۔ ریاستی کانگریس کی صدر اور رکن پارلیمنٹ پرتیبھا سنگھ نے مہیلا کانگریس کے یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سیاست میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج خواتین ہر میدان میں ترقی کر رہی ہیں اور اس پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔ مہیلا کانگریس کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ سنگھ نے کہا کہ پارٹی کی پالیسیوں اور اس کی توسیع میں ان کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس خواتین کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔
  • 9/15/2023 6:33:01 PM
اردگان کے 15 مشیروں نے استعفیٰ دیا
اردگان کے 15 مشیروں نے استعفیٰ دیا اردگان کے 15 مشیروں نے استعفیٰ دیا انقرہ، 15 ستمبر (یو این آئی) ترک صدر رجب طیب اردگان کے کم از کم 15 مشیروں نے انہیں 'نئی شکل و صورت دینے' کی کوششوں کے درمیان استعفیٰ دے دیا ہے۔ ترک اخبار حریت نے جمعہ کو یہ رپورٹ دی۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی خصوصی صدارتی حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس کے بجائے، استعفیٰ دینے کا ایک خصوصی طریقہ کار نافذ کرکے ہر مشیر کو ذاتی طور پر ٹیلی فون کیا گیا ہے جس میں ان کے استعفے کو 'ٹرن آراؤنڈ اور تبدیلی' کی کوششوں کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اخبار نے کہا کہ مستعفی ہونے والے زیادہ تر مشیروں کی عمریں 65 سال سے زیادہ تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے استعفیٰ کے بعد، جو مبینہ طور پر ابھی تک جاری ہے، مشیر سیاسی کونسلوں کے رکن رہیں گے۔ صدر ان کو ترقی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جون میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد مسٹر اردگان نے ایک نئی کابینہ کا اعلان کیا، جس کے 90 فیصد ارکان پہلے کبھی وزارتی عہدوں پر فائز نہیں ہوئے۔
  • 9/15/2023 6:31:54 PM
بی جے پی کانگریس کی ممکنہ جیت سے خوفزدہ، اپوزیشن پر ای ڈی۔آئی ٹی کے چھاپوں کی تیاری: دگ وجے
بی جے پی کانگریس کی ممکنہ جیت سے خوفزدہ، اپوزیشن پر ای ڈی۔آئی ٹی کے چھاپوں کی تیاری: دگ وجے بی جے پی کانگریس کی ممکنہ جیت سے خوفزدہ، اپوزیشن پر ای ڈی۔آئی ٹی کے چھاپوں کی تیاری: دگ وجے بھوپال، 12 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج الزام لگایا کہ ریاست میں مختلف مقامات پر انکم ٹیکس (آئی ٹی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفاتر کھولے جا رہے ہیں اور ان کی ممکنہ جیت کی وجہ سے گھبرائی ہوئی حکومت اپوزیشن پر چھاپہ مارنے کا ارادہ رکھتی ہے ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ کی رہائش گاہ پر کانگریس کمیٹی کے لوک سبھا مبصرین کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر سنگھ نے کہا کہ آج ہر جگہ اتفاق رائے قائم ہو گیا ہے اور تمام سروے بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ کانگریس کی ہی حکومت بنے گی۔ کانگریس ریاست میں بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ ایسے میں اطلاعات آ رہی ہیں کہ ریاست میں مختلف مقامات پر آئی ٹی اور ای ڈی کے دفاتر کھولے جا رہے ہیں اور وہاں افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ اپوزیشن پر چھاپے مارے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت والی مرکزی حکومت گھوٹالے کرنے والوں پر چھاپہ نہیں مارے گی، بلکہ یہ حکومت ان لوگوں پر چھاپے مارنے والی ہے جو اقتدار سے باہر رہ کر جدوجہد کر رہے ہیں، لیکن کانگریس کے لوگ ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش میں بدعنوانی کا راج ہے، اگر یہاں ای ڈی آئی ٹی کے دفاتر کھل رہے ہیں تو انہیں بدعنوان اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہئے، لیکن حکومت اپوزیشن پر چھاپہ مارنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ میٹنگ کے تناظر میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر اور تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہر پارلیمانی حلقے میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے اور وہ اس علاقے میں اے آئی سی سی، ریاستی کمیٹی اور نچلی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کریں گے جب تک کہ انتخابات کے نتائج نہیں آتے۔
  • 9/12/2023 9:47:47 PM
قومی سلامتی کی بات ہو تو تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوجاتی ہیں:راج ناتھ سنگھ
قومی سلامتی کی بات ہو تو تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوجاتی ہیں:راج ناتھ سنگھ قومی سلامتی کی بات ہو تو تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوجاتی ہیں:راج ناتھ سنگھ جموں، 12 ستمبر (یو این آئی) بارڈر روڈ آگنائزیشن (بی آر او) کے 90 انفراسٹرکچر پروجیکٹوں جو 29 سو کروڑ روپیوں کی لاگت سے تیار ہوئے ہیں و قوم کے نام کرنے کے بعد مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بی آر او کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے دلوں کو اپنے کارناموں کے ساتھ جوڑیں انہوں نے کہا: 'آپ (بی آر او) کا کام صرف ایک جگہ کو دوسری جگہ کے ساتھ جوڑنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کے دلوں کو اپنے کاموں کے ساتھ جوڑنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے'۔موصوف وزیر دفاع نے ان باتوں کا اظہار ضلع سانبہ میں بشنوہ - کول پور – پھل پور روڈ پر دیوک برج کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: 'آپ کا کام صرف ایک جگہ کو دوسری جگہ کے ساتھ جوڑنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کے دلوں کو اپنے کاموں کے ساتھ جوڑنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے'۔ ان کا کہنا تھا کا تعمیرات کا یہ کام 'لوگوں کا'، 'لوگوں کے لئے' اور 'لوگوں سے' کے جذبے کو اجاگر کرنا چاہئے۔ان 90 پروجیکٹوں میں سے 36 ارناچل پردیش میں، 26 لداخ میں، 11 جموں و کشمیر میں،5 میزورم میں، 3 ہماچل پردیش میں، سکم، مغربی بنگال اور اترا کھنڈ میں دو دو، ناگا لینڈ، راجستھان اور انڈومان نیکو بار جزیروں میں ایک ایک ہے۔بی آر او نے ان اہم پروجیکٹوں کی تعمیر کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے بی آر او کو مسلح افواج کا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی آر او نہ صرف ملک کے سرحدوں کی حفاظت کر رہا ہے بلکہ ملک کے دور افتادہ علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانے میں بھی بڑا رول ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا: 'ہم بی آر او کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ملک محفوظ رہے اور سرحدی علاقے ترقی کے منازل طے کریں دور افتادہ علاقوں میں انفراسٹکچر پروجیکٹوں کی بر وقت تکمیل نئے انڈیا کا نیا نارمل بن گیا ہے'۔ 422.9 میٹر طویل 70 آر سی سی دیوک برج انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں مزید مستحکم ہوں گی اور علاقے میں سماجی و معاشی ترقی یقینی بن جائے گی۔ موصوف وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ بی آر او شن کن لا ٹنل جو 15 ہزار 8 سو 55 فٹ اونچی ہے،کو ریکارڈ وقت میں تعمیر کرکے ایک اور ریکارڈ قائم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹنل ہماچل پردیش کے لاہول – سپتی کو لداخ کے زنسکار سے جوڑے گی اور یہ ایک ہمہ موسمی ٹنل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی آر او سرحدی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو وسعت دے کر ملک کی سلامتی کے لئے قابل قدر کام کر رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نےزور دے کر کہا کہ سرحدی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی نہ صرف ملک کی سلامتی کے لئے موثر ہے بلکہ اس سے ہمسایہ ملک جس کے بھارت کے ساتھ دوستانہ مراسم ہیں، کے ساتھ کنکٹوٹی کو بھی فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر او نے کئی دوسرے ممالک جیسے مینمار اور بھوٹان میں بھی انفراسٹرکچر پروجیکٹس تعمیر کئے ہیں اور ان ممالک کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے میں مدد کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سول – ملٹری ملاپ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ملک کے تحفظ کی ذمہ داری صرف فوج پر نہیں ہے بلکہ عام لوگوں پر بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر او انفرسٹرکچر کو سول اور ملٹری سیکٹروں کے ساتھ تعاون کرکے تیار کر رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ فوج اور عوام کا یہ باہمی تعاون سرحدی انفراسٹرکچر کے شعبے میں کئی سنہرے باب رقم کرے گا۔ملک کے سرحدوں کا تحفظ متحد ہو کر یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا: نظریاتی اختلافات کے باوجود قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ریاستی حکومتوں کا تعاون قابل داد ہے'۔انہوں نے بی آر او کی ماحولیات کے تحفظ کے تئیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کی بھی سراہنا کی۔ انہوں نے بی آر او سے تاکید کہ کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی جاری و ساری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا: 'اب تک ہم نے کم سے کم سرمایہ کاری، زیادہ سے زیادہ قیمت(ویلیو) کے منترا پر کام کیا ہے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور کم سے کم موحولیاتی تباہی، زیادہ سے زیادہ قومی سلامتی اور بہبودی کے منترا پر کام کرنا ہے'۔ اس موقع پر موصوف وزیر دفاع کے ساتھ مرکزی وزیر ڈاکٹر جیندرا سنگھ، رکن پارلیمان جموں جگل کشور شرما کے علاوہ ڈئریکٹر جنرل بی آر او لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری و دیگر اعلیٰ عہدیداراں موجود تھے۔
  • 9/12/2023 9:46:05 PM
مرکزی وصوبائی حج کمیٹیوں کی حج 2024 کے تحت بھی سست روی اور غیر ذمہ داری بےحد افسوسناک: نوشاد اعظمی
مرکزی وصوبائی حج کمیٹیوں کی حج 2024 کے تحت بھی سست روی اور غیر ذمہ داری بےحد افسوسناک: نوشاد اعظمی مرکزی وصوبائی حج کمیٹیوں کی حج 2024 کے تحت بھی سست روی اور غیر ذمہ داری بےحد افسوسناک: نوشاد اعظمی نئی دہلی، 12ستمبر (یو این آئی) ملک کے عازمین حج کے مسائل حل کرنے کےلیےکوشاں حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے مرکزی وزارت حج حج کمیٹی آف انڈیا اور ملک کی صوبائی حج کمیٹیوں کی حج 2024 کے تحت بھی سست روی اور غیر ذمہ داری پر بےحد افسوس اور حیرت کا اظہار کیا ہے مسٹر اعظمی نے آج ایک پریس بیان میں کہا کہ حج 2023 بدانتظامی کےسبب کافی مہنگا اور پریشان کن رہا اس کے باوجود انتظامات سے منسلک ذمہ دار ایجنسیوں نے حج 2024 کے لیے اب تک کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی ہے اور نہ ہی انتظامات کی شروعات کی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے وزارت حج صوبائی حج کمیٹیوں کے چیئرمین اور حج کمیٹی آف انڈیا کو الگ الگ خطوط بھیج کر حج 2024 کے انتظامات کو بہتر بنانے کےلیے مشورے اور تجویز بھیجی تھی تقریباً 2 ماہ گزرجانے کے بعد بھی اب تک یہ ایجنسیاں حرکت میں نہیں آئی ہیں ۔ مسٹر اعظمی نے دعوی کیاکہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ حج میں ایسے حالات وزارت کی طرف سے پیدا کیے گئے کہ ملک کے عازمین حج پہ اربوں روپیے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا اور اس کے باوجود انتظامات کے ہرشعبہ میں بدانتظامیوں کا بول بالا رہا اور عازمین حج کو بے انتہا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ مسٹر اعظمی نے حیرت کے ساتھ کہا کہ ملک کے مختلف شعبوں کے ہرمحکمہ میں قدیمی روایت کےذریعہ ہی سارے کام کیے جاتے ہیں کچھ چیزیں نئی شامل ہوتی ہیں اس کے برعکس وزارت حج نے عدالت عظمی کی ہدایات اور حج ایکٹ کے خلاف ورزی اور قدیمی روایت کے برخلاف پوری طرح حج 2023 میں کام کیا انھوں نے کہا کہ اگر یہی حال رہا تو کوئی حیرت کی بات نہیں ہوگی کہ حج 2024 بھی پریشانیوں کے نذر ہوجائے کیوں کہ ملک کے عازمین حج جو سفر کی نیت کرلیتے ہیں کسی گاؤں سے 4 کسی قصبہ سے 20 کسی شہر سے 50 اس طرح سے یہ تعداد اکٹھا ہوتی ہے وہ برسوں کی تمناؤ کے خواب کو پورا کرنے کےلیے سفر حج کی ہر پریشانیاں اٹھانے کےلیے مجبورا ورتیار رہتے ہیں۔انہوں نے ایک بات کی اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مذہبی سفر کی واپسی کی شکایت نہ کرنے کےلیے ہمارے مذہبی رہنما منع کرتے ہیں اس لیے کہ واپس آنے کے بعد ایک فیصدحاجی بھی اس سفر کی شکایت حکومت اور ذمہ دار ایجنسیوں تک نہیں پہنچاتے۔ مسٹر اعظمی نے ایک سوال کے جواب میں دعوی کیا کہ ہم نے اپنے رفقا کی مدد سے برسوں کی بےانتہاکوششوں کے بعد کچھ اچھے نظام اور روایت قائم کرائی تھی جسے موجودہ حکومت کے ذریعہ درہم برہم اور تہس نہس کردیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ آج بھی ملک میں کئی حصوں میں جو ہمارے رفقا ہیں وہ پر عزم اور سنجیدہ ہیں کہ اس نظام کو جوختم کیا گیا ہے اسے واپس کرانےکےلیےہرسطح پہ جدوجہد کی جائے ۔ مسٹر اعظمی نے خصوصی طور سے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سفر حج کا انتظام بہتر بنانے کےلیے اور اس کا احترام اس حکومت سے پہلے ملک میں کوئی بھی حکومت رہی ہو وہ کرتی چلی آئی ہیں اس حکومت کو بھی چاہیےکہ اس سفر کو اب سے بہتر بنانے کےلیے سنجیدگی سے کام کریں اور حج 2024 کےلیے بلا تاخیر ایکشن پلان اور پروگرام جاری کیا جائے جس سے ملک کے عازمین حج کاسفرسستا اور آرام دہ بنایا جاسکے۔
  • 9/12/2023 9:42:25 PM
سپریم کورٹ نے بغاوت قانون کے جواز کے خلاف دائر درخواستوں کو پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے پاس بھیجا
سپریم کورٹ نے بغاوت قانون کے جواز کے خلاف دائر درخواستوں کو پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے پاس بھیجا سپریم کورٹ نے بغاوت قانون کے جواز کے خلاف دائر درخواستوں کو پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے پاس بھیجا نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو تعزیرات ہند کے تحت بغاوت کے قانون کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو غور کے لیے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کو بھیج دیا چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے اس کے ساتھ ہی نئے مجوزہ تعزیرات کوڈ میں غداری کے التزام میں ترمیم کرنے والے نئے قانون کے نفاذ تک کیس کی تحقیقات ملتوی کرنے کی مرکز کی درخواست کوبھی مسترد کردیا۔ مرکزی حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی اور سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت عظمیٰ کی اس بنچ کے سامنے کہا کہ نئے مجوزہ تعزیرات کوڈ میں غداری کے التزام میں ترمیم کی گئی ہے۔ مجوزہ قانون فی الحال پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے سامنے زیر غور ہے۔ دریں اثنا، سینئر وکیل کپل سبل اور سابق مرکزی وزیر ارون شوری سمیت دیگر نے بنچ کو بتایا کہ نیا قانون بننے سے آئی پی سی کی دفعہ 124 اے کی آئینی حیثیت کا چیلنج ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے قانون کو سابقہ ​​اثر سے لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت عظمیٰ نے 124اے کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت ملتوی کرنے کی مرکز کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔ بنچ نے کہا، "اس کی کئی وجوہات ہیں - دفعہ 124اے قانون کی کتاب پر باقی ہے اور تعزیری قانون میں نئے قانون کا صرف ایک ممکنہ اثر ہوگا اور استغاثہ کی درستگی 124اے تک برقرار رہے گی اور چیلنج کی تشخیص اس طرح کی جانی چاہیے۔ مسٹر سبل نے کہا کہ کیدارناتھ سنگھ کیس (پانچ ججوں کی آئینی بنچ کا فیصلہ جس نے التزام کی آئینی حیثیت کو برقرار رکھا تھا) پر دوبارہ غور کرنے کے لئے اس معاملے کو پانچ ججوں کی بنچ کے پاس بھیجا جا سکتا ہے یا تین ججوں کی موجودہ بنچ ہی اس پر فیصلہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا قانون بہت برا ہے۔ اس کے رہتے مقدمہ چلتا رہے گا۔ بنچ نے کہا کہ اسے پانچ ججوں کی بنچ تشکیل دینا ہو گی، کیونکہ پانچ ججوں کی بنچ کا فیصلہ اس پر پابند ہے۔ سپریم کورٹ کے 11 مئی 2022 کے حکم کی وجہ سے بغاوت کا قانون فی الحال معطل ہے۔
  • 9/12/2023 9:40:41 PM