جو صحابہ کرام اور بزرگان دین کا مسلک ہے وہی مسلک اعلی حضرت کا بھی ہے: بابو حضور
مدھوبنی09ستمبر (محمد سالم آزاد ) عرس رضوی کے موقع پر سنی رضا کمیٹی فیض اللہ خان دربھنگہ کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ فیضان اعلیٰ حضرت کانفرنس کا اغاز حضرت مولانا حافظ قاری مشاہد رضا کے قرآن پاک کی تلاوت سے شروع ہوا کانفرنس کی سرپرستی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج سید شمس اللہ جان مصباحی المعروف بابو حضور صاحب قبلہ نے فرمایا وہیں جلسے میں خطاب کرتے ہوئے بابو حضور نے کہا کہ اج پوری دنیا اعلیٰ حضرت کو یاد کرتی ہے اعلیٰ حضرت کا مسلک کوئی نیا مسلک نہیں بلکہ جو مسلک صحابہ کرام کا تھا بزرگان دین کا تھا وہی مسلک اعلیٰ حضرت کا بھی ہے کانفرنس کی صدارت استاد العلماء حضرت مولانا مفتی جلال الدین نوری قبلہ فرما رہے تھے کانفرنس کے خصوصی خطیب ، خطیب ہندوستان حضرت علامہ مولانا مفتی سلطان رضا سیوانی نے کہا۔ امام احمد رضا سب کی ضرورت کا نام ہے چاہے وہ علم کا میدان ہو یا عمل کا اعلیحضرت مجدد دین وملت نے پوری دنیا کےمسلمانوں کے ایمان وعقائد کی حفاظت کی اور مصطفیٰ جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کےاسوہ حسنہ پر چلنےاور انکی محبت میں جینے ومرنے کا سلیقہ بتایا -انھیں جانا انھیں مانا نا رکھا غیر سے کام للہ الحمد میں دنیا سےمسلمان گیا کانفرنس کی نقابت نقیبِ سدابہار مولانا آصف رضا نظامی پٹنہ نے اپنے خوبصورت اشعار سے لوگوں کا دل جیت لیا شاعر اسلام بلبل باغ رضا شہباز رضا نوری کلکتہ اور جلسے کی قیادت فرما رہے ریاض خان قادری اقبال صابری سمستی پور امن نواز خان سرفراز رضا فیضی عامر اعظم عظمت رضا نے نعت شریف پڑھ کر سامعین کو خوب محظوظ کیا خطیب صدا بہار حضرت علامہ مولانا عبداللام مصباحی نے اعلی حضرت کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اعلی حضرت بہت بڑی شخصیت کا نام ہے جنہوں نے اج اہلسنّت کے عقیدے کو بچایا جہاں لوگ نبی کی شان میں بزرگوں کی شان میں گستاخی کر رہے تھے خانقاہوں پر حملہ کر رہے تھے وہیں تنہا اعلی حضرت کی ذات نے اپنے قلم کی طاقت سے بداقیدوں کی بولتی بند کی انجمن کاروان ملت کے سکریٹری ریاض خاں قادری کے مطابق کافی تعداد میں جن علمائے اہل سنت کی آج کانفرنس میں شرکت ہوئی ان میں شہزادہ حضور علامہ ابوالحقانی حضرت مفتی تحسین رضا مصباحی، مولانا ڈاکٹر حافظ کامران احمد خان , مولانا تقی رضا خان ، مولانا اختر رضا مصباحی، مولانا رضا المصطفیٰ مصباحی، قاری انور ، مفتی پھول محمد، مولانا مشاہد رضا ، مولانا محمد رضا، مولانا عظمت رضا ، مولانا فیصل رضا برکاتی ، مولانا احسان رضا، مولانا حشمت رضا مصباحی، حافظ مجاہد الاسلام ، مولانا بشیر الہدیٰ ، مفتی حامد رضا، قاری عرفان رضا علیمی، مولانا شاہد رضا ، مولانا مدنی کے علاوہ دیگر مقامی علماء تشریف لائے اور اپنے اپنے خطاب سے لوگوں کو روشناس کرایا اور اپنی موجودگی سے کانفرنس کی زینت بڑھائی دربھنگہ شہر کے کچھ معزز حضرات بھی کانفرنس میں تشریف لائے جن میں ڈاکٹر انتخاب عالم سٹی ہاسپٹل ، ڈاکٹر عبدالسلام خاں عرف منا خاں ، دلشاد کیفی ، ڈاکٹر سرفراز احمد صدیقی ، رضا اللہ انصاری ، شمس الضحی خان ، وکی بھائی ، انجینئر غنی حیدر خان، اعجاز وارث ، ایڈوکٹ عرفان احمد پیدل، تبریز عالم ، مہتاب عالم ، آفاق اختر ، نیاز عالم و سنی رضا کمیٹی کے صدر ڈاکٹر احمد رحمانی اور سکریٹری مولانا امن نواز خان ، مولانا فیصل رضا برکاتی (نائب صدر) ، حافظ سرفراز رضا (ممبر)، حافظ اعظم رضا (ممبر)، حافظ جیلانی (ممبر)،حافظ سید کریم خان (ممبر) ، کیف خان قادری (ممبر)، سیف خان قادر (ممبر) ، محمد وکی (ممبر) ، حمزہ خان (ممبر)، افضل حیدر (ممبر)، منظر الاسلام (ممبر) ،اعظم رضا (ممبر) ، راشد پوٹو (ممبر) ، عامر سبحانی (ممبر) ، ساحل شہباز خاں (ممبر) ، دانش خان (ممبر) ،حافظ مبشر خان و جگر ممبران جلسے کو کامیاب بنانے و مہمانوں کرنے میں پیش پیش تھے۔