Card image cap
بھبھوا میں المناک سڑک حادثہ،9مسافروں کی موت
Card image cap
شعبان بخاری جامع مسجد دہلی کے نئے امام
Card image cap
سیمی رکن حنیف شیخ بھوساول سے گرفتار
Card image cap
مودی دوستوں کے ہیں کسانوں کے نہیں:راہل
Card image cap
تیجسوی یادو کی جن وشواس یاترا میں جم غفیر
Card image cap
ایک ہی کنبہ کے 4لاپتہ لڑکیوں کو پولیس نے پونا سے برآمد کیا
Card image cap
بین ڈکٹ کی سنچری،ہندوستان کے 445 رن کے جواب میں  انگلینڈ کےدو وکٹوں پر 207 رن
Card image cap
اے پی جے عبدالکلام سائنس سٹی کا افتتاح جلد
Card image cap
بھارت بند کے دوران کسان سڑک پر
Card image cap
اڈانی خوشحال،کسان-نوجوان بدحال:راہل/تیجسوی

City news

City news
وزیراعلی نے بھارت رتن جن نائک کرپوری ٹھاکر کوشایان شان خراج عقیدت پیش کیا

پٹنہ، 17 فروری 2024: بھارت رتن جن نائک آنجہانی کرپوری ٹھاکر جی کی برسی کے موقع پرآج دیش رتن مارگ واقع جننائک کرپوری ٹھاکر میموریل میوزیم میں منعقد پروگرام میں وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے ان کے مجسمے پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بہار اسمبلی کے اسپیکرجناب نند کشور یادو، وزیر تعلیم اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، عوامی لیڈر آنجہانی کرپوری ٹھاکر کے اہل خانہ، جے ڈی یو لیڈر جناب راجیو رنجن،وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، بہار حقوق اطفال تحفظ کمیشن کے سابق رکن جناب شیوشنکر نشاد سمیت دیگر عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنوں نے بھی بھارت رتن جنائک آنجہانی کرپوری ٹھاکر کے مجسمہ پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کے دوران فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کی ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ ہرجوت کور،وزیراعلی سکریٹریٹ کے اسپیشل سکریٹری مسٹر چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر شرشت کپل اشوک،ایس ایس پی مسٹر راجیو مشرا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کے فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کی طرف سے کل مذہبی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیااور بھارت رتن جنائک کرپوری ٹھاکر کی زندگی اور کام پر مبنی گیت، بھجن کیرتن پیش کیے گئے۔ پروگرام کے بعد وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات کی۔ آر جے ڈی سپریمو جناب لالو پرساد یادو کے عظیم اتحاد کا دروازہ کھلا رکھنے سے متعلق صحافیوں کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب ہم اسمبلی سے نکل رہے تھے، جناب لالو پرساد یادو جی اسمبلی میں آ رہے تھے، اسی دوران ہم نے ان سے ملاقات کی اور ہم نے استقبال کیا۔ ہم ہر ایک کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کا استقبال کرتے ہیں۔ جن کو جو کچھ کہناہے کہتے رہیں، میرا اس سے لینا دینا نہیں۔ ہم دوبارہ این ڈی اے میں ہیں اور یہاں مل کر بہار کی ترقی کریں گے۔ بھارت رتن جنانائک آنجہانی کرپوری ٹھاکر جی کے یوم پیدائش اور یوم وفات پر پروگرام منعقد کرتے رہے ہیں اور ہم ہمیشہ ان میں شرکت کرتے رہے ہیں۔بھارت رتن آنجہانی جنائک کرپوری ٹھاکر جی سے منسلک کئی کام ہم نے کروایاہے۔ جنائک کرپوری ٹھاکر جی کا انتقال 17 فروری 1988 کو ہوا۔ جب ہمیں اس کی اطلاع ملی تو ہم فوراً یہاں آئے۔ جننائک کرپوری ٹھاکر جی نے اپنے دور میں پسماندہ اور محروم لوگوں کے لیے بہت کام کیا۔ ریزرویشن کا دائرہ وسیع کیا۔ انہوں نے شراب پر پابندی لگائی لیکن ان کے جانے کے بعد یہ پابندی ہٹالی گئی۔ ہم وہ لوگ ہیں جو عوامی لیڈر کرپوری ٹھاکر جی کے نظریات پر عمل کرتے ہیں۔ ہم نے شراب بندی کو بھی نافذ کیا۔ ریاست میں ذات پر مبنی شماری کرائی گئی اور ریزرویشن کا دائرہ بڑھایا گیا۔ ذات پر مبنی گنتی میں تمام خاندانوں کی معاشی حالت کے بارے میں بھی معلومات لی گئیں۔ ہم مردم شماری میں پائے جانے والے معاشی طور پر کمزور خاندانوں کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔ ہم جننائک کرپوری جی کے نظریات اور افکار کو اپناتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ ہم ایک طویل عرصے سے جننائک کرپوری ٹھاکر جی کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ان کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ مرکزی حکومت نے انہیں بھارت رتن سے نوازا۔ 'انڈیا' اتحاد سے آپ کی علیحدگی کے بعد کئی دیگر جماعتیں بھی ’انڈیا ‘اتحاد سے الگ ہوگئی ہیں ۔’انڈیا‘ اتحاد کا مستقبل کیا ہو گا اس سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم الگ ہوگئے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ دیگر جماعتیں کیا کررہی ہیں۔ ہم نے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوشش کی ،لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب ہم ان سے الگ ہو چکے ہیں۔ ہم نے اس اتحاد کے لیے کوئی اور نام تجویز کیا تھا لیکن ان لوگوں نے اپنی طرف سے اس کانام رکھا،وہ لوگ کیا کرتے ہیں وہیں جانیں۔ کانگریس لیڈر شری راہل گاندھی اپنے دورہ بہار کے دوران آپ کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔صحافیوں کے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں جو بولنا ہے وہ بولتے رہیں، اس سے ہمیں کوئی مطلب نہیں ہے۔وہ میڈیا میں بنے رہنے کے لیے کچھ بھی بولتے ہیں۔ ہم نے بہار میں ذات کی بنیاد پر شماری کرائی ہے اس پر نہیں بولتے ہیں۔ ہمارے کاموں کے بارے میں کچھ نہیں بولتے۔ عظیم اتحاد حکومت کے بعض وزراء کے محکموں کے خلاف آپ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے، صحافیوں کے اس سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگ کاموں کا جائزہ لیتے ہیں۔ اگر کوئی گڑبڑی ہوگی تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ہم کسی کو گڑبڑ نہیں کرنے دیں گے۔ کابینہ کی توسیع کے تعلق سے نامہ نگاروں کے سوال پر وزیراعلی نے کہا کہ ابھی ہمارے ساتھ آٹھ وزرا کام کررہے ہیں، سبھی کام ہورہے ہیں۔کابینہ کی توسیع وقت پر ہوجائے گی۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کہا ہے کہ اس مرتبہ پارلیمانی انتخاب میں این ڈی اے کی سیٹوں کی تعداد 400سے زیادہ ہوگی۔صحافیوں کے اس سوال پر وزیراعلی نے کہا کہ اس مرتبہ ہم لوگ بہتر مظاہرہ کریں گے اور گزشتہ مرتبہ سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔

  • 2/17/2024 9:51:11 PM .

City news
*صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی پٹنہ آمد*

*صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی پٹنہ آمد* ہندوستان کی عظیم ترین مشہور شخصیت ،زمانہ کے مشہور فقیہ ،صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی پٹنہ آمد پر شانتی سندیش کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات پر علماء مدارس ،ائمہ مساجد ،تعلیمی وسماجی اداروں کے دمہ دران ،ملک و ملت کے دانشوران کے درمیان جو پروگرام ترتیب دیا گیا ہے وہ اس طرح ہے ۔ کہ 19 فروری 2024 بروز سوموار صبح دس بجے ملی کونسل پھلواری شریف ،20 فروری 2024 بروز منگل صبح دس بجے امارات شرعیہ پھلواری شریف ،20 فروری بروز منگل بعد نماز مغرب ویسٹ پوائنٹ اسکول سمن پورہ راجا بازار اور 23 فروری 2024 بروز جمعہ بعد نماز مغرب المعہد گراؤنڈ پھلواری شریف میں الفلاح انگلش عربک اسکول کے سالانہ پروگرام میں حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ سرپرست شانتی سندیش کیندرخطاب فرمائیں گے مولانا عبد الماجد قاسمی چترویدی جرنل سیکرٹری شانتی سندیش کیندر و ڈائریکٹر الفلاح انگلش عربک اسکول نے یہ تفصیلات فراہم کی ہیں ۔ انہوں نے عوام و خاص سے گزارش کی ہے کہ ان پروگراموں میں حسب سہولت وقت نکال کر شرکت کرنے کوشش کریں ۔ واضح رہے کہ مولانا عبد الماجد قاسمی صاحب کو پھلواری شریف بلاک کا پرائیویٹ اسکولس، چلڈرینس اور ویلفیئر ایسوسیشن کا صدر منتخب کئے جانے پر 23 فروری کے پروگرام میں انہیں ایسوسی ایشن کے نیشنل پریزیڈنٹ اور صدر آل انڈیا مسلم لا بورڈ کے موجودگی میں اعزازات سے نوازا جائے گا ۔ اس موقع پر شرکت کی خاص درخواست کی جاتی ہے

  • 2/17/2024 9:47:02 PM .

City news
یہ سفر نہیں رہا آسان

آج کا دن یعنی 3 مارچ میرے ساتھ ساتھ ان تمام ہمارے خیر خواہوں کے لئے خاص اور خوشی کا موقع ہے جو اپنے محبوب اخبار پندار سے بے پناہ پیار کرتے ہیں اور ہر حال میں اس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کے ہم سفر ہیں۔ ہاں اس دوران پندار کا ساتھ دینے والے کئی لوگ اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن انہیں اور ان کے تعاون کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ اس سے الگ کچھ ویسے لوگ بھی ہیں جن کا پندار کے سفر میں بڑا تعاون رہا لیکن درمیان میں انہوں نے اپنی ذاتی وجہ سے ہمارا ساتھ چھوڑ دیامگر اظہار تشکر ان کے لئے بھی۔ خیر اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آج اس موضوع پر آپ سے آپ کے اس اخبار پندار کے ذریعہ بات کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی تو اس کا جواب یہ ہے کہ  آج آپ سب کا لاڈلا پندار 50 سال کا ہوگیا۔ آج کے ہی دن 70 کی دہائی میں ایک ہفتہ واری اخبار کی شکل میں میں نے اس کی شروعات کی تھی۔ مجھے یاد ہے کہ اس دور میں جب عبدالغفور صاحب وزیراعلیٰ تھے تب انہوں نے اسے سرکاری اشتہار پانے کا حقدار بنانے کے لئے حکومت کی منظور شدہ فہرست میں اس کا نام شامل کرایا تھا۔ پھر نیشب و فراز کا سامنا کرتے ہوئے پندار آگے بڑھتا گیا اور اسے چاہنے والے اور پڑھنے والوں کی تعداد بھی بڑھتی گئی۔ جولائی 1988میں یہ اخبار روزنامہ میں تبدیل ہو کر لوگوں کے درمیان پہنچنے لگا۔ پھر ریاست کے اس وقت کے وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشرا نے روزنامہ کی شکل میں اس اخبار کو آئی پی آر ڈی کے اشتہار کے لئے منظوری والی فہرست میں جگہ دلائی۔ ظٓاہر سی بات ہے کہ اس تعاون کی وجہ سے پندار کی اقتصادی حالت کچھ اور مضبوط ہوئی حالانکہ اس کے بعد آر جے ڈی کی حکومت میں پندار کی ترقی سے ناخوش کچھ لوگوں کی ٹولی نے حکومت کے گلیارے میں جا کر اس کی صحت خراب کرنے کی سازش کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا۔ ایسے لوگ اپنی سازش میں کامیاب بھی ہوگئے اور اس وقت اطلاعات و تعقات عامہ کے وزیر رہے عبدالمالک نے محکمہ کی اشتہاری فہرست سے پندار کو باہر کرا دیا۔ یہ فیصلہ پندار فیملی کے جذبات کو تو غم زدہ کرنے والا تھا ہی ساتھ ہی ساتھ اس نے اخبار کی اقتصادی حالت کو بھی بڑا نقصان پہونچایا۔ ہم سبھی ٹوٹ گئے، پریشان ہوگئے لیکن نہ تو جھکے اور نہ ہی پندار کو اس کے قارئین تک پہنچنے سے روکا۔ تکلیفیں برداشت کی مگر عوامی پریشانی سے متعلق خبروں کو پوری قوت سے شائع کرتے ہوئے اسے حکمرانوں سے لے کر عوام تک پہنچانا جاری رکھا۔ ہمارے اس جذبہ سے لوگ حیرت زدہ تھے۔ اسے توڑنے کی کوششیں بھی خوب کی گئیں مگر اللہ کی مہربانی اور عوام کے پیار اور ان کے ساتھ نے پندار کے سفر کو رکنے نہیں دیا۔ یہ سب جاری رہا، پیچھے مڑ کر ہم نے دیکھنے کی ضرورت ہی محسوس  نہیں کی۔ کہا جاتا ہے کہ جب کسی وجہ سے آپ کی زندگی میں پریشانی اور اندھیرا چھا جائے تو یقین اللہ پر رکھیں اور ہمت کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیجئے۔ یقین مانیے وہاں دیر تو ہوگی لیکن اندھیر نہیں، بادل صاف ہوں گے اور خوشی کے اجالے آئیں گے ایسا ہی پندار کے ساتھ ہوا۔ اللہ نے پندار کو ایک بار پھر مضبوط بنانے کے لئے نتیش کمار کی شکل میں پندار کو سچا ہمدرد، ہمراہی اور مددگار بنا کر بھیجا۔ سال 2007 میں نتیش کمار پندار ہائوس میں ان کے اعزاز میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے۔ وہ پندار اخبار انتظامات اور قارئین تک اس کی پہنچ اور اس میں شائع ہونے والی خبروں کے بارے میں جان کر کافی خوشی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہیں حیرت اس بات کی ہوئی کہ آئی پی آر ڈی کے اشتہار والی منظور شدہ لسٹ سے باہر کیوں رکھا گیا۔ انہوں نے فوراً پندار کا نام اس فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا۔ جس پر بلا تاخیر عمل کیا گیا۔ اتنا ہی نہیں اس اخبار کےغیر اعلانیہ سرپرست کے کردار میں وہ آج بھی موجود ہیں اور ان کی وجہ سے کچھ تبدیلی کے حالات کو اگر ہم چھوڑ دیں تو لگاتار ان کی حکومت نے اشتہار کی شکل میں مدد کی تاکہ یہ اخبار صحت مند رہے اور عوام کی خدمت کرتی رہے۔ اس کے لئے میں اور پندار فیملی وزیراعلیٰ نتیش کمار کے تئیں اظہار تشکر کرتی ہے۔ اس سفر میں مختلف شکل میں اپنی اپنی خدمات اور تعاون دینے والے پندار فیملی کے سبھی موجودہ اور سابق اراکین کے تئیں بھی میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس سے الگ اپنی بڑی طاقت یعنی عوام کو میں یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ صرف ایک اخبار نہیں بلکہ آپ کا نمائندہ ہے۔ پندار نہ صرف آپ کے مسائل کو پوری قوت سے خبر کے ذریعہ حکومت تک پہنچایا جائے گا بلکہ آپ کے خلاف کسی بھی غلط پالیسی یا حق تلفی کے معاملے کو بھی پوری طاقت سے  سامنے لائے گا۔ ہم پہلے کی طرح آپ کی معلومات اور ضرورتوں سے متعلق حکومت کی پالیسی، پروگرام، منصوبہ اور فیصلوں کی جانکاری آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔ پندار کا کردار غیر جانبدار ہوگا اور ہم اپنی سماجی ذمہ داری مناسب طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔ آپ سب کے لئے بھی ہم اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ ہم یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ پندار کے سفر میں اپنا ساتھ، پیار اور تعاون برقرار رکھیں ہاں اگر ہم سب سے کوئی بھول ہوئی ہو تو اس کے لئے معاف کریں گے۔
 

  • 3/2/2023 11:19:22 PM .


Give advertising with us

Contact Us

Local news

View more

Trending news