Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
Local news
4.7(11702)

Explain:

پٹنہ،16؍ستمبر(پی این ایس) بے خوف جرائم پیشوں نے جمعہ کی دیر شب منیر میونسپل کونسل کے صدر ودیادھر ونود کے گھر پر 6 راؤنڈ فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد جرائم پیشہ اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ ودیادھر ونود فائرنگ میں بال بال بچ گئے۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔ میونسپل کونسل کے چیئرمین نے بتایا کہ وہ رات تقریباً 2 بجے اپنے گھر میں سو رہے تھے۔ اس دوران اسلحہ کے ساتھ آنے والے 2 جرائم پیشوں نے 6 راؤنڈ فائرنگ کی۔ یہ خوش قسمتی تھی کہ انہیں کوئی گولی نہیں لگی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ بیان کی بنیاد پر جرائم پیشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسی دوران مقامی ایم ایل اے بھائی ویریندر اور کئی عوامی نمائندے بھی میونسپل کونسل چیئرمین کے گھر پہنچے اور معاملے کی جانکاری حاصل کی۔ آر جے ڈی ایم ایل اے بھائی ویریندر نے کہا کہ مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے گا۔ اس قسم کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے انتظامیہ سے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعہ کے بارے میں منیر تھانے کے ایس آئی دنیشور اپادھیائے نے بتایا کہ مجرموں نے دیر رات میونسپل کونسل کے چیئرمین کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us