پٹنہ، 09 ستمبر (پی این ایس ):انڈیا انٹر نیشنل کنزیومر فیئر (آئی آئی سی ایم ) ملک کے سب سے بڑے ایکسپو میں سے ایک ہے۔ جو ممبئی ، حیدر آباد کوچن ، ویزیک، وجے وار ، راج مندرھی ، چنئی ، بنگلورووغیرہ میں ایک سال میں 20 سے زائد ایکسپو منعقد کر چکا ہے۔ اب آئی آئی سی ایم 9ستمبر سے 17 ستمبر تک گیان بھون میں میگا ایکسپو منعقد کر رہا ہے۔ سنیچر کو انٹر نیشنل کنزیو مر ایکسپو کا افتتاح وزیر صنعت سمیر کمار مہا سیٹھ نے گیان بھون پٹنہ میں کیا۔ یہ میگا ایکسپو الیکٹرانک مشینیں ، انٹریل ، فرنیچر ، کپڑے ، صحت ، آرائش ، کھیل اور فٹنس کے بہت ہی دلکش مصنوعات کو کوور کر رہا ہے۔ یہ میگا ایکسپو خصوصی طور پر خواتین بچوں اور نونوجوانوں کے لئے دلکشی کا محور ہوگا۔ اس ایکسپو میں آدتیہ ویزن کے ذریعہ شاندار آفر دیا جاہارہا ہے۔ جس کے تحت مفت ہوم ڈیلوری اور زیرو فیصد سود کےساتھ فائنس دستیاب ہے۔ اس میگا ایکسپو میں ایل جی ، آئی ایف بی ، وولٹاس ، سونی ، لائڈ، ہیولس جیسے برانڈ کے الیکٹرانک مشینیں نمائش کی گئی ۔ اس میگا ایکسپو میں قومی برانڈ کے 100 سے زیادہ ٹاپ برانڈ کمپنیوں کے ایک ہزار سے زیادہ عمدہ مصنوعات نمائش کی گئی ہیں۔ جنہیں صارفین اپنی پسند کی مطابق خرید سکتے ہیں۔ اس ایکسپو میں آدتیہ ویزن کے تعاون سے لائڈ کمپنی اپنے مصنوعات کی خصوصی طور پر نمائش کر رہی ہے۔ نمائش میں آپ سبھی مصنوعات کو ڈسپلے پر دیکھ سکتے ہیں۔ جس سے صارفین کو ڈیمو دیکھنے اور مصنوعات کو خریدنے میں سہولت ہوگی۔ یہ میگا ایکسپو پوری طرح ایئر کنڈیشن ہے۔ یہاں سبھی طرح کے ڈیبٹ اور کریڈیٹ کارڈ قابل قبول ہے۔ پارکنگ کی خصوصی سہولت دستیاب ہے۔ داخلہ مفت ہے۔