Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
District news
4.7(11562)

Explain:

بیگوسرائے،09؍ستمبر(نور عالم) ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے آج قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اجے کمار شریواستو اور ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھارٹی کے سکریٹری سدن لال پریہ درشی نے مشترکہ طور پر کیا۔ فریقین کی رضامندی سے اس راشٹریہ لوک عدالت کے ذریعے کل 2399 مقدمات پر کارروائی کی گئی۔ اس بار قومی لوک عدالت میں تمام قسم کے نادہندگان کے ساتھ تقریباً 11 کروڑ روپے کا تصفیہ ہوا ہے۔ جس میں بینک لون سے متعلق کیس، فیملی کورٹ کیس، بجلی محکمہ کے کیس، کمپاؤنڈ ایبل کریمنل کیس اور دیگر کیس شامل ہیں۔ مختلف بینکوں نے تقریباً 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نادہندگان کے کیسوں کا نپٹارہ کیا۔ محکمہ بجلی نے 132 معاملات میں صارفین سے تقریباً 76 لاکھ روپے کی وصولی کی۔ ایکسیڈنٹ انشورنس کلیم کے 13 کیس پر کارروائی کی گئی اور مختلف انشورنس کمپنیوں کی جانب سے حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کو تقریباً 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا۔ کل 864 فوجداری مقدمات کا نپٹارہ کیا گیا۔ فیملی کورٹ سے متعلق ایک بھی کیس نہیں نپٹایا گیا۔ منجھول سب ڈویژنل کورٹ سے 150، بکھری سب ڈویژنل کورٹ سے 58،منجھولیا سب ڈویژنل کورٹ سے 116 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اس بار بیگوسرائے سب ڈویژنل کورٹ سے ریکارڈ توڑ مقدمات چلائے گئے۔ اس بار صرف بیگوسرائے ضلع کی سب ڈویژنل عدالت سے 376 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اس بار ایکسیڈنٹ، انشورنس کلیم، چیک باؤنس، لیبر، فاریسٹ، الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ کیس میں کل 2 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔ قومی لوک عدالت میں کل 15 بنچ بنائے گئے جن میں عدالتی افسران چنچل کمار تیواری، سنیل کمار چوبے، کنچن رانی، دنیش کمار، شیلیندر کمار، کرن کماری، منجو شری، روہت کمار گورو، اکھلیش کمار، نینسی کماری، شیو کمار شرما، محمد شہنواز عالم، رویندر کمار، لکشمی ناتھ، سشیل پرساد کو پریذائیڈنگ آفیسر بنایا گیا۔ لوک عدالت کے کارکنان ادے کمار، سوربھ کمار، سرور، ارمان فیضی، دیویندر کمار کا تعاون اس قومی لوک عدالت کو صحیح طریقے سے چلانے کے لیے اہم رہا۔ اتھارٹی کے سکریٹری مسٹر پریہ درشی نے تمام پریذائیڈنگ افسران، پراسیکیوشن افسران، کا شکریہ ادا کیا۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us