Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
City news
4.7(11550)

Explain:

پٹنہ، 08 ستمبر ( یواین آئی )وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج بودھ گیا کے مہا بودھی کلچرل سینٹر کے ہال میں پتر پکش میلہ 2023 کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں ۔ جائزہ میٹنگ کے دوران گیا کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے پرزنٹیشن کے توسط سے پتر پکش میلہ 2023کی حقیقی جانکاری دی ۔ انہوں نے بتا یا کہ اس سال میلے کا انعقاد 28ستمبر 2023 سے 14اکتوبر 2023 تک متعین کیا گیا ہے ۔ اس د وران ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کے آنے کی امید کے مد نظر انتظامیہ نے پوری تیاری کی ہے ۔ تمام اہم گھاٹوں پر تمام طرح کی تیاریاں کی گئی ہیں ۔ بہتر انتظام کے لیے ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کر کے انہیں ذمہ داری دی جارہی ہے ۔ پتر پکش میہ کے دوران رہنے ، صاف صفائی ، پانی کی فراہمی ، صحت ، بجلی کا انتظام ،ٹریفک کی سہولت اور نظم و نسق وغیرہ کی تیاریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرائی۔ جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک مرتبہ دہلی جانے کے دوران دوسری ریاست کی ایک خاتو ن مجھ سے ملی اور بو لی کہ آپ کے ذریعہ ریاست میں ترقیات کے بہت کام کیے جارہے ہیں ،لیکن پتر پکش میلہ کے تعلق سے مزید بہتر تیاریوں کی ضرورت ہے ۔ ہم اس کے بعد ہر سال پتر پکش میلے کے انعقاد کے سلسلہ میں کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہیں ۔ پتر پکش میلے میں ملک کے کونے کونے اور غیر ملک کے زائرین بڑی تعداد میں عقیدت کے ساتھ اپنے اجداد کی پنڈ دان کر نے گیا کی سرزمین پر آتے ہیں ۔پتر پکش میلے کی اہمیت کودیکھتے ہوئے عقیدت مندوں کے تعلق سے تمام طرح کی تیاری رکھیں ۔ عقیدت مندوں کو ہر طرح کی سہولت ملنی چاہئے ۔ گھاٹ ، مندر ، دیوی ، تالاب اور پورے شہر کی صاف صفائی کا بہتر انتظام رکھیں ۔ سیکورٹی کے سلسلہ میں خصوصی احتیاط برتیں ۔ اس سال راجگیر میں منعقد ملماس میلے میں 3کروڑ سے زیادہ تعداد میں عقیدت مند آئے ۔ ہمیں امید ہے کہ گیا میں بھی بڑی تعداد میں عقیدت مند آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بودھ گیا مہا بودھی احاطہ کے پاس واقع موچلندسروور کو ڈیولپ اور خوبصورت بنائیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گیا صرف ریاست ہی نہیں بلکہ پورے ملک اور دنیا کے لیے تاریخی اور افسانوی جگہ ہے ۔ گیا شہر کو تمام لوگ ’گیا جی‘ کے نام سے پکارتے ہیں ۔ گیا شہر کو کئی شہروں سے بہتر رابطہ دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو یہاں آنے میں سہولت ہو ۔ پٹنہ ضلع کے پن پن میں بھی پنڈ دانیوں کے لیے تمام طرح کا انتظام رکھیں ۔ جائزہ میٹنگ کے دوران عوامی نمائندوں نے بھی پتر پکش میلہ کی تیاریوں کے تعلق سے اپنے اپنے مشورے دیے ۔وزیر اعلیٰ کو ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے مومینٹو پیش کر کے ان کا استقبال کیا ۔ جائزہ میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو، مالیات، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، آبی وسائل و اطلاعات اوررابطہ عامہ کے وزیر سنجے کمار جھا، وزیر زراعت کمار سروجیت،کو آپریٹو کے وزیر سریندر پرساد یادو، رکن پارلیمنٹ وجے کمار ، رکن پارلیمنٹ جناب چندر شیکھر پرساد چندر ونشی ، رکن اسمبلی پریم کمار ، رکن اسمبلی ونئے کمار ، قانون ساز کونسل کی رکن مسز کمود ورما،رکن قانون ساز کونسل آفاق احمد خان ، رکن قانون ساز کونسل کمار ناگندر سمیت دیگر عوامی نمائندے،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر عامر سبحانی، ڈی جی پی مسٹر آر ایس بھٹی، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ،محصولات و اصلاحات اراضی محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر برجیش مہروترا، آبی وسائل اور چھوٹے آبی وسائل محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر چیتنئے پرساد، سڑک تعمیرات و صحت محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر پرتئے امرت، محکمہ شہری ترقیات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر ارونیش چاولہ، جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر بی راجندر، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و بجلی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر سنجیو ہنس، محکمہ دیہی ترقیات کے سکریٹری جناب این سرون کمار، زراعت و ٹرانسپورٹ محکمہ کے سیکریٹری مسٹر سنجے کمار اگر وال ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب انوپم کمار، محکمہ سیاحت کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ، محکمہ عمارت تعمیرات کے سکریٹری جناب کمار روی، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، مگدھ ڈویژن کے کمشنر مسٹر میانک بربرے، مگدھ زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر شترنیل سنگھ، گیا ضلع کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم، گیا کے ایس ایس پی مسٹر آشیش بھارتی اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us