Old Price: ₹10561
New Price: ₹10561
بتیا،18 مارچ(ایم شکیل): غلط خبر چلانے اور اشتعال انگیزی سے سماج میں نفرت و کشیدگی پیدا کرنے کے الزام میں اقتصادی جرائم بیورو (ای او یو)نے آخرکار سنیچر کی صبح منیش کشیپ کو گرفتار کرلیا۔بہار پولس نے اپنی جانچ میں منیش کشیپ کی خبروں کو غلط و جھوٹ پایا اور مجھولیا تھانہ حلقہ کے مہانہ ڈونگیر کے منیش کشیپ عرف تریپوراری تیواری کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کا کانڈ نمبر 3/23اور 4/23تھا جس میں منیش کشیپ کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ تب سے وہ پولس کی نظر میں فرار چل رہا تھا اور الٹے سیدھے بیان بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو پر ڈیجیٹل میڈیا کے توسط سے لگاتار دیتا رہا۔ سنیچر کو اس کے آبائی گائوں مہنوا پہنچ کر پولس نے جب قرقی ضبطی شروع کی تو کارروائی کے خوف سے منیش کشیپجگدیش اوپی تھانہ میں خودسپردگی کے لیے پہنچ گیا جہاں پولس نے اسے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا اور عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔ واضح ہو کہ تمل ناڈو میں بہار کے مزدوروں کے قتل اور ان پر حملہ سے متعلق بڑی خبریں منیش کشیپ نے چلائی تھی۔