Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
E-paper
4.7(11995)

Explain:

کشن گنج،16فروری (پی این ایس): آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اپنا سہ روزہ بہار دورہ شروع کرتے ہوئے جمعہ کو کشن گنج کے پواکھالی کے ایک بڑے میدان میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا ہمدرد اور بہی خواہ تلاش کریں کیونکہ یہ وقت بہت ہی نازک ہے اور امتحان کا دور چل رہا ہے جس میں مسلمانوں کو خود ہی آگے بڑھ کر اپنے دوست اور دشمن کی تمیز کرنی پڑے گی۔ مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک بنے رہنا ٹھیک نہیں ہے۔ اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر اخترالایمان نے کہا کہ ذات پر مبنی گنتی و اقتصادی سروے ایک انقلابی قدم ہے جس پر ایماندرانہ عمل ضروری۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us