Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
City news
4.7(11822)

Explain:

نتیش نے حضرت مخدوم سید شاہ پیر محمد مجیب اللہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر چادر پوشی کی اور ریاست میں امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی پٹنہ، 28 ستمبر (یواین آئی ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پھلوار شریف خانقاہ مجیبیہ میں عرس کے پرمسرت موقع پر حضرت مخدوم سید شاہ پیر محمد مجیب اللہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر چادر پوشی کی اور ریاست میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ چادر پوشی سے قبل وزیراعلیٰ نے خانقاہ مجیبیہ کے پیر سجادہ نشین حضرت مولانا سید شاہ محمد آیت اللہ قادری سے ملاقات کرکے ان سے دعائیں لیں۔ خانقاہ مجیبیہ کی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کو پھولوں کا گلدستہ، شال اور مومینٹو پیش کر کے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مالیات، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، آبی وسائل کے وزیر سنجے کمار جھا، بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ، بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس، پھلواری شریف میونسپل کونسل کے چیئرمین محمد آفتاب عالم، خانقاہ مجیبیہ کے سکریٹری محمد منہاج الدین قادری مجیبی، آر جے ڈی کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد صلاح الدین منصوری،ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ، ایس ایس پی مسٹر راجیو مشرا اور دیگر معززین موجود تھے۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us