Old Price: ₹11793
New Price: ₹11793
پٹنہ سیٹی 23ستمبر ( ذوالقرنین؍آرہ فاطمہ) روٹری کلب آف پٹنہ سٹی کی جانب سے مفت دانتوں کا جانچ کیمپ کا انعقاد گلزار باغ ہاٹ میں واقع کشواہا گرلس ہائی اسکول پٹنہ7 میں کیا گیا اس مفت کیمپ میں کل 200 اسکولی لڑکیوں کے دانتوں جانچ کر اور انہیں مناسب ادویات اور بہتر مشورے دیے گئے ڈاکٹر منوج کمار اور رو ڈاکٹر گیتیکا پارول کے ذریعہ اسکول کی بچیوں کے دانتوں کا چیک اپ کیا وہیں ڈاکٹر منوج نے اسکول کی تمام لڑکیوں اسکول کے اساتذہ اور دیگر شہریوں کو بتایا کہ دانتوں سے متعلق تمام بیماریوں سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے اور ڈاکٹر گیتیکا پارول نے بتایا کہ دانتوں کی صفائی کو صحیح طریقے سے کیسے کرنا چاہیے کھانے سے پیدا ہونے والے دانتوں کے مسائل کو روکنے کے لئے بیدار کیا پروگرام میں صدر روی شنکر پریت سکریٹری اشونی راج عرف پنکو مہتا کنوینر امیت آنند راجیش بلبھ اننت اروڑہ وجئے کمار یادو راج کمار راجن ایڈورڈ الفونس کوی سینی سنتوش کمار روٹریکٹ پٹنہ سٹی کی شوبھانگینی گپتاسماجی کارکن مدھو منجری اودھ کشور موریہ سمیت کئی معزز ممبران کی باوقار موجودگی تھی پروگرام کی نظامت امت آنند نے کی،