Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
Local news
4.7(11792)

Explain:

پٹنہ،23؍ستمبر(پی این ایس) 19 ستمبر کو ویشالی کے کٹھرا او پی علاقے کے چھہرہ کلاں چوک میں گروسری کے دکاندار سنجے ساہ کی دکان پر ڈکیتی کے دوران 6 بدمعاشوں نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ اس معاملے میں ویشالی پولیس نے 6 مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں، پولیس نے دو اسلحہ اور دو بائک کے ساتھ زندہ کارتوس اور 20،000 روپے لوٹ کی رقم برآمد کی ہے۔ مجرموں نے کٹھرا او پی علاقہ میں چھہرہ کلاں چوک پر واقع منجے ساہ کی کریانہ کی دکان سے بندوق کی نوک پر 80,000 روپئے لوٹ لئے تھے۔ شور مچانے پر لوگ جمع ہونے لگے تو مجرموں نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور سب موقع سے فرار ہوگئے۔ جس میں ملحقہ سائیکل دکاندار منٹو شریواستو (50) زخمی ہوگیا۔ اس سلسلے میں کریانہ دکاندار نے کٹھرا او پی میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ مجرموں کی شناخت راجہ عرف راجیش روشن ولد پریم کمار، سنی کمار ولد پرمود سنگھ، امت کمار ولد وجے رائے، انشو کمار ولد راجو مہتو، وکرم کمار ولد اروند رام، انکت کمار ولد رام ناتھ بھگت سبھی ضلع کے گورول تھانے کے رہائشی ہیں۔ ملزمین سے ایک دیسی ساختہ پستول، 8 زندہ کارتوس، واردات میں استعمال ہونے والی 2 موٹر سائیکلیں اور لوٹی گئی 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی ہیں۔ ویشالی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ روی رنجن نے بتایا کہ کٹھرا او پی علاقہ کے چھہرہ کلاں چوک میں ایک کریانہ دکاندار سے 80 ہزار روپے لوٹ لئے گئے اور گولیاں چلائی گئیں۔ جس کے لیے مہوا کے ایس ڈی پی او سوربھی سمن اور کٹھرا او پی صدر جئے پرکاش کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ جس میں 6 مفرور مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لوٹی ہوئی 20 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us