پٹنہ،18 ستمبر(پی این ایس):ہر بار کی طرح اس سال بھی ہوٹل املفی گرینڈ میں پورے دھوم دھام سے وشو کرما پوجا منایا گیا۔ جس میں ہوٹل کے سبھی مہمان اور ملازمین موجود تھے۔ واضح رہے کہ املفی گرینڈ میں ہر سال پورے جوش وخروش کے ساتھ وشو کرما پوجا منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ پٹنہ کے سبھی کارپوریٹ کمپنیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں پٹنہ کے این جی او ، کارپوریٹ، ایئر لائنس اور بہت ساری مشہور کمپنیوں کے لوگ شامل ہوئے۔ لوگوں نے لزیز بفٹ لانچ کا لطف اٹھایا۔ استقبال کے لئے ہوٹل کے منیجر اور سی ای او کمار راہل نمن موجود تھے۔