Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
City news
4.7(11715)

Explain:

پٹنہ،18 ستمبر (پی این ایس ): سموار کو مقامی موریہ ہوٹل کے اشوکا ہال میں ہیلتھ ٹیک بہار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سچن چندرا اس سیمینار میں سچن چندرا چیئر مین سی آئی آئی ، بہا رچیپٹر نے استقبالیہ تقریر کی۔ ڈاکٹر ستیہ جیت کمار سنگھ ، وائس چیئر مین و منیجنگ ڈائریکٹر روبن میموریل اسپتال نے اپنے خطاب سے لوگوںکو فائدہ پہنچایا۔ ڈاکٹر روپالی پسو سی ای او ، اپولو جینس اسپتال کولکاتہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شکریہ کی تجویز ڈاکٹر سنتوش کمار ، کنوینر ہیلتھ کیئر پینل سی آئی آئی اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن روبن گروپ آف اسپتال نے پیش کی۔ روبن گروپ آف اسپتال نے پیشنٹ سیفٹی ڈے کا انعقاد کیا ۔ جس میں شہر کے سبھی اسپتالوں کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈمنسٹریٹیو افسران نے شرکت کی۔ ساتھ ہی اپنے بیش قیمتی مشوروں سے نوازا۔ کانفرنس میں مشہور ڈاکٹر نے بھی اپنے خیالات کا اظہا رکیا۔ ڈاکٹر وجے کمار ، ڈاکٹر جینت کمار سنگھ ، ڈاکٹر راجیو کمار، ڈاکٹر سنجیو کمار، ڈاکٹر نیہا سنگھ ، ڈاکٹر ادے کرشنا، ڈاکٹر پنکج ہنس، ڈاکٹر ویپن کمار، ڈاکٹر راہل کمار سنگھ، ڈاکٹر نیرج کمار، ڈاکٹر نیتا کیورانی ، ڈاکٹر سوئت لانا، ڈاکٹر سومیا سنگھ، ڈاکٹر کویتا سنگھ نے اپنے خیالات اظہار کیا۔ ڈاکٹروں نے پیشنٹ سیفٹی پروفائل پر تفصیلی چرچہ کی کہ کس طرح مریضوں کو عمدہ طبی خدمات دستیاب کرائی جائے اور سماج کا نظریہ اسپتال اور اسپتال کے ملازمین کے تئیں مثبت بنے۔ مقررین نے سبھی نکات پر بحث کی اور لوگوں کو بیدار کرنے کے نظریہ پر وسیع پیمانہ پر غور کیا۔ مقررین نے ہدایت اور اپنے اظہار خیال میں اس بات پر زور دیا کہ سبھی اسپتال اپنے یہاں آئے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو بیدار کریں۔ تاکہ وہ خود بھی پیشنٹ سیفٹی ڈے کے اہمیت کو سمجھ سکیں کہ آخر یہ ضروری کیوں ہے۔ صرف اسپتال اور اس کے ملازمین ہی اپنی خدمات کے لئے پابند عہد اور معیاری خدمات کو نئی اونچائی نہیں دے سکتے۔ اس کام میں سماج کے سبھی لوگوں کا بیدار ہونا ضروری ہے ۔ یہ اس وقت ممکن ہے کہ جب ہم اپنے سماج کو بھی تربیت یافتہ بنائیں ۔ سمینار میں سبھی مقررین نے مشترکہ طور پر تجویز پیش کی کہ صرف تقریر سے ہی نہیں اپنے کام سے بھی مریضوں کے تحفظ کے معیار کو اعلیٰ بنایا جائے ۔ا س میں اسپتال اور سماج مشترکہ طور پر تعاون دے سکتے ہیں۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us