Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
Local news
4.7(11713)

Explain:

ویشالی،18؍ستمبر(پی این ایس) بہار میں شراب مافیا سرگرم ہے اور ہر روز شراب کی بڑی کھیپ بھی پکڑی جاتی ہے۔ لیکن تھانے سے شراب فروخت کرنے کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ تاہم معاملے کی جانچ کر رہے ویشالی کے ایس پی روی رنجن کا کہنا ہے کہ جس شراب کو ضائع کیا جانا تھا، اس میں سے 900 لیٹر شراب کو ضائع نہیں کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں تحقیقات کی جائیں گی اور ابتدائی رپورٹ درج کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹنہ کی شراب بندی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سرائے تھانے سے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب فروخت ہو رہی ہے۔ اس کی بنیاد پر ٹیم گذشتہ روز دیر شب سرائے تھانے پہنچی۔ جس کے بعد سرائے تھانہ صدر کو حاجی پور نگر تھانے میں رکھ کر پوچھ گچھ کی گئی۔ ویشالی ایس پی مال خانہ انچارج سے پوچھ گچھ کی۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ویشالی کے ایس پی روی رنجن کمار، ایس ڈی پی او اوم پرکاش سرائے پولیس اسٹیشن پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ ایس پی نے پوچھا کہ 900 لیٹر شراب کن حالات میں تلف نہیں کی گئی۔ ہم اس کی تحقیقات کرنے آئے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا تھانے سے اسمگلنگ بھی سامنے آرہی ہے تو ایس پی نے کہا کہ ان تمام نکات پر تفتیش کی جارہی ہے۔ تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ اس میں ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کی مانیں تو چار پولیس اہلکاروں کو اس معاملہ میں گرفتارکیا گیا۔ تھانہ سے شراب فروخت کرنے کے معاملے میں پولیس نے تھانہ انچارج سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا، جنہیں جیل بھیجنے سے قبل طبی جانچ کے لیے لایا گیا، اس دوران ایک کانسٹیبل وہاں سے بھاگنے لگا۔ سپاہی کو بھاگتا دیکھ کر سیکورٹی اہلکار اسے پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگنے لگے۔ اس دوران پکڑو پکڑو کا شور بھی ہوا۔ کچھ لوگ بھی پولیس اہلکار کو مجرم سمجھتے ہوئے مدد کے لیے آئے۔ کافی کوشش کے بعد مذکورہ ملزم دوبارہ پکڑا گیا۔ تاہم اس دوران اسپتال میں افراتفری کا ماحول رہا۔ جو پولیس اسے طبی معائنے کے لیے لے کر آئی تھی اس کے پسینے چھوٹ گئے۔ اسپتال میں موجود امیت کمار نے پولیس کی کافی مدد کی۔ ملزم کو پکڑنے کے لیے موٹر سائیکل پر اس کا پیچھا کیا۔ ان کا خیال تھا کہ کوئی مجرم بھاگ رہا ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ایک کانسٹیبل تھا جسے کسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیکل کے لیے ہسپتال لایا گیا۔ وہ ملزم کانسٹیبل اور پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل پر اسپتال لے آیا۔ کانسٹیبل سریش کمار فرار ہوتے ہوئے زخمی ہوگیا۔ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ پانی پینے گیا تھا۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us