Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
Local news
4.7(11712)

Explain:

پٹنہ،18؍ستمبر(پی این ایس) پٹنہ میں سڑک کے کنارے ایک نامعلوم لڑکی کی لاش بوری میں بند ملی ہے۔ گینگ ریپ کے بعد قتل کا شبہ ہے۔ یہ واقعہ بیہٹا تھانہ علاقہ کے باجیت پور گاؤں میں پیش آیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ لاش تین سے چار دن پرانی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی قتل کی وجوہات سامنے آئیں گی۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اتوار کی صبح مقامی لوگوں نے سڑک کے کنارے ایک بوری دیکھی جس سے بدبو آ رہی تھی۔ پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ لاش کہیں اور سے لائی گئی اور ثبوت چھپانے کے لیے یہاں پھینک دی گئی۔ موقع پر پہنچے بیہٹا تھانے کے ایس آئی آر کے ورما نے بتایا کہ باجیت پور کے قریب سڑک کے کنارے ایک جھاڑی سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے دانا پور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ موقع سے کوئی شناختی کارڈ نہیں ملا۔ موت کیسے ہوئی اس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو گی۔ پولس ٹیم سبھی پہلوئوں پر تفتیش کر رہی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد واقعہ کا انکشاف ہوگا اور پولس ملزمین کی گرفتاری کیلئے مناسب کارروائی کرے گی۔ وہیں مقامی لوگوں نے کا کہنا ہے کہ آئے روز قتل کا معاملہ پیش آرہا ہے جس سے پولس انتظامیہ پر کہیں کہیں سوال اٹھ رہے ہیں۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us