Old Price: ₹11703
New Price: ₹11703
پھلواری شریف،16؍ستمبر(اجیت کمار) پھلواری شریف میں جرائم پیشوں نے ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مہاویر کینسر انسٹی ٹیوٹ کے قریب کنہیا نگر سے لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے پٹنہ ایمس بھیج دیا ہے۔ متوفی کی شناخت کنہیا نگر کے رہنے والے 22 سالہ چندن کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے مقتول کے بھائی نے بتایا کہ جمعہ کو چندن گھر کے باہر چوکی پر سو رہا تھا۔ رات 2 بجے کے قریب جب وہ بیدار ہوا تو اس کا بھائی اس کے ساتھ نہیں تھا۔ تلاش کرنے کے بعد بھی کچھ نہ ملا۔ ہفتہ کی صبح لوگوں سے اطلاع ملی کہ چندن کو پیٹ پیٹ کر قتل کر کے لاش گھر سے 400 میٹر کے فاصلے پر پھینک دی گئی۔ پھلواری شریف پولیس کے سب ڈویژنل افسر ابھیجیت کمار سنگھ نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر معاملہ قتل کا لگتا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تھانہ پھلواری شریف میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ گزشتہ روزببھن پورہ میں جرائم پیشہ افراد نے تین گھروں میں لوٹ مار کے بعد نوجوان کو گولی مار دی تھی۔ اب چندن کے قتل کے بعد لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔