Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
Local news
4.7(11693)

Explain:

پٹنہ،15؍ستمبر(پی این ایس) پٹنہ میں 400 روپے کو لے کر دو پٹیداروں کے درمیان لڑائی ہوئی، اس کے بعد دونوں طرف سے تقریباً 50 راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ نمبر 7 کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً گیارہ بجے پیش آیا۔ معاملہ فتوحہ تھانہ علاقہ کے سورگا پار گاؤں کا ہے۔ مرنے والوں میں کالو سنگھ کی طرف سے جئے سنگھ (50) اور شیلیش کمار (30) شامل ہیں، جبکہ پردیپ کمار (35) شیوجی پرساد کی طرف سے ہیں۔ زخمی نوجوان کو نالندہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پٹنہ کے ایس ایس پی راجیو مشرا نے کہا ہے کہ اب تک 12 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک رائفل، ایک شاٹ گن اور 12 خول برآمد ہوئے ہیں۔ تینوں جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فتوحہ کے ڈی ایس پی سیارام یادو کے ساتھ فتوحہ تھانہ انچارج بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ شیو جی پرساد اور کیلاش سنگھ دونوں پاٹیدار ہیں۔ دونوں کے درمیان کافی دیر تک جھگڑا چل رہا تھا۔ اس جھگڑے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ دونوں طرف سے تین افراد کی موت اور ایک نوجوان کے زخمی ہونے کے بعد گاؤں میں کشیدگی ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں گروپوں کے درمیان اس سے قبل بھی زمین کے تنازع پر جھڑپیں اور کشیدگی ہو چکی ہے۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us