Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
City news
4.7(11571)

Explain:

یونین بینک آف انڈیا کے زیر اہتمام یو ۔ جینیس کوئز مقابلے کا انعقاد پٹنہ ، 09 ستمبر (پی این ایس ): یونین بینک آف انڈیا کے زیر اہتمام پورے ملک کے مختلف شہروں میں ’’ یو ۔ جینس ‘‘ کوئز مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسی ضمن میں 9 ستمبر کو علاقائی ہیڈ پٹنہ راجیش کمار کی قیادت میں انڈین بینک آف انڈیا، علاقائی دفتر پٹنہ کے زیر اہتمام مختلف اسکولوں کے درجہ 8 ویں سے 12 ویں تک کے طلبا کے لئے بہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ہال میں یو جینس کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ مقابلے میں مختلف اسکولوں سے تقریباً ایک ہزار طلبا نے حصہ لیا۔ کل دو مراحل کے مختلف راؤنڈ میں اختتام پذیر اس مقابلے کے بعد سنت کیرنس ، گولہ روڈ پٹنہ کی ٹیم فاتح رہی اور ممبئی میں کھیلے جانے والے فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ اس ٹیم کے طالب علم تنیشا اور عنبر سنہا کو کامیاب قرار دیا گیا۔ جبکہ دہلی پبلک اسکول کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔ اس ٹیم کے ویبھو اور نمن کو رنر اپ قرار دیا گیا۔ مقابلے کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی موجود تھے۔ جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر آر بی آئی پٹنہ کے علاقائی ڈائریکٹر سنجیو دیال شامل ہوئے۔ آج یوجنیس کے موقع پر ارون کمار، جنرل منیجر سنٹرل دفتر ممبئی اور سرکل ہیڈ رانچی بیج ناتھ سنگھ بھی مہمان اعزازی کے طور پر شامل ہوئے۔ اس موقع پر مقابلے کا افتتاح شمع روشن کر کے ہوا۔ اس کے بعد علاقائی ہیڈ راجیش کمار نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مقابلے میںشامل سبھی طلبا کو نیک خواہشات پیش کی۔ اپنے افتتاحیہ خطاب میں عامر سبحانی نے مسابقین کو نیک خواہشات پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی سرزمین صلاحیتوں سے بھری ہے۔ آپ لوگ محنت ، لگن سے مطالعہ کریں تو کامیابی یقینی ہے۔ اپنی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے سبحانی نے کہا کہ وہ خود دیہی ماحول میں پڑھ لکھ کر یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ آپ بھی محنت کریں اور اپنا نشانہ مقرر کریں۔ کامیابی ضرور ملے گی۔ اس موقع پر کچھ مسابقین نے چیف سکریٹری سےر ہنمائی مانگی۔ جس کے جواب میں انہوں نے موجود طلبا وطالبات کو مناسب مشورہ بھی دیا۔ عامر سبحانی نے یونین بینک آف انڈیا کے ذریعہ اس مقابلے کے انعقاد کیلئے شکریہ ادا کیا۔ مہمان اعزازی سنجیو دیال علاقائی ڈائریکٹر آر بی آئی نے اس موقع پر مسابقین کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں نیک خواہشات پیش کی۔ انہوں نے بینکنگ شعبہ میں یونین بینک آ ف انڈیا کی حصولیابیوں کی چرچہ کی اور بینک کے کاموں کی ستائش کی۔ مقابلے میں تقسیم انعامات کے موقع پر وزیر صنعت سمیر کمار مہاسیٹھ، بہار پلیئرس ایسو سی ایشن کے صدر مرتنجے تیواری موجود تھے۔ سینت کیرنس اسکول کو رولنگ ٹرافی دی گئی اور دہلی پبلک اسکول سمیت دیگر ٹیموںکو بھی سرٹیفیکٹ اور مومنٹو دے دیا گیا۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us