Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
Local news
4.7(11537)

Explain:

پٹنہ،07؍ستمبر(اجیت کمار) پٹنہ کے بیور میں ایک نوجوان کو پستول لہراتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسٹیٹس پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ اطلاع کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے دیسی ساختہ پستول اور میگزین بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ واقعے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ابھی چند روز قبل ایک نوجوان نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ہاتھ میں پستول لے کر اسٹیٹس پوسٹ کیا تھا۔ اس کی اطلاع بیور پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے معاملے کی چھان بین کی۔ اسی سلسلے میں پولیس کو اطلاع ملی کہ پستول لہرانے والا نوجوان بیور تھانہ کے چلبلی کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے تیزی سے کام کرتے ہوئے جمعرات کو نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ بیور پولیس اسٹیشن کے انچارج اتلیش کمار نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ چلبیلی گاؤں کے ایک نوجوان نے اپنے فیس بک اسٹیٹس پر پستول لہراتے ہوئے اس کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولس نے معاملے کی چھان بین کی اور اس کی تصدیق کے بعد پولیس نے جمعرات کو چلبیلی گاؤں سے 29 سالہ وکی پاسوان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گرفتار نوجوان وکی پاسوان سے ایک دیسی ساختہ پستول اور لوہے سے بنا میگزین بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us