Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
City news
4.7(11531)

Explain:

امام باندی بیگم وقف اسٹیٹ کی 2019 ءمیں دی گئی تجویز پر نتیش حکومت کی مہر لائقِ تحسین: ارشاد علی آزاد پٹنہ, 7 ستمبر (یواین آئی) جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری اور بہاراسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین ارشاد علی آزاد نے امام باندی بیگم وقف اسٹیٹ میں کثیرالمقاصد عمارت کی تعمیر کے لیے حکومت کی منظوری پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں گزشتہ دنوں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں امام باندی بیگم وقف اسٹیٹ گلزار باغ، پٹنہ میں کثیرالمقاصد عالیشان عمارت کی تعمیر کی تجویز کو منظوری دی گئی جس کے لئے نتیش حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔یہ اطلاع یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔ بہاراسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین ارشاد علی آزاد نے بتایا کہ یہ تجویز 2019ء میں ہی حکومت کو بھیجی گئی تھی اور خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خصوصی میٹنگ طلب کر کے انجمن اسلامیہ ہال کے طرز پر شیعہ وقف بورڈ کے لئے بھی عالیشان عمارت کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اس کام کو جلدی پورا کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن کووڈ 19 کی وبا پھیل جانے کے سبب یہ کام رک گیا تھا لیکن نتیش کمار اسے بھولے نہیں۔ اس پرہمیشہ ان کی توجہ بنی رہی اوروہ اعلیٰ حکام کواس سلسلے میں لگاتارہدایت دیتے رہے۔ جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری ارشاد علی آزاد نے بتایا کہ مورخہ 19؍ستمبر2019ء میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئےچلائے جارہے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ اسی میٹنگ میںاس وقت کے بہاراسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کو بھی خصوصی دعوت دے کربلایا گیا تھا۔ اس وقت کے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کے ذریعہ امام باندی بیگم وقف اسٹیٹ پٹنہ، نعمت الفاطمہ بیگم وقف اسٹیٹ پٹنہ، مدرسہ سلیمانیہ وقف اسٹیٹ پٹنہ اور مخدوم شاہ وقف اسٹیٹ پٹنہ کو فروغ دینے کے لئے حکومت کو تجاویزپیش کی گئی تھی۔ ان میں سے اب تک نعمت الفاطمہ بیگم وقف اسٹیٹ پٹنہ کی وقف کی زمین پر اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کے ساتھ ہی مخدوم شاہ وقف اسٹیٹ پٹنہ کی وسیع اراضی کی گھیرابندی کی جاچکی ہے ۔ اب امام باندی بیگم وقف اسٹیٹ گلزار باغ پٹنہ کے لئے بھی بجٹ مختص کرکے کابینہ سے پاس کردیا گیا ہے جو 2019ء میں اس وقف کے چیئرمین کی تجویز تھی۔ ان تجاویز کو عملی جامہ پہناکر وزیر اعلیٰ نتیش کمارنےایک بارپھر اقلیتوں کا دل جیتا ہے اور یہ واضح کردیا ہے کہ وہ بیان بازی نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات میں یقین رکھتے ہیں۔انصاف کے ساتھ ترقی کے اصول پر چل کر ہی بہار اور ملک کی ترقی ممکن ہے۔ ارشاد علی آزاد نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے اس نظریے کو پورے ملک میں عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us