Old Price: ₹11355
New Price: ₹11355
پٹنہ سیٹی،30؍اگست(آرہ فاطمہ) چہلم کے حوالے سے تھانہ سلطان گنج میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت کرتے ہوئے تھانہ انچارج شیر سنگھ یادو نے کی۔ انہوں نے کہا کہ جو خلیفہ چہلم پر اکھاڑا نکالے گا، اسے متعلقہ تھانے سے وقت سے پہلے لائسنس لینا ہوگا۔ جس میں دس لوگوں کے ناموں کے ساتھ آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی دستخط کے ساتھ لائسنس میں دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اکھاڑا کا پہلام لائسنس میں دی گئی ہدایات اور رہنما اصولوں کے مطابق ہی کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ محرم کے بغیر لائسنس کے اکھاڑے نکالنے والے چودہ اکھاڑوں کے خلاف سلطان گنج تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایسے میں چہلم میں بغیر لائسنس کے اکھاڑا نکالنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ تھانہ صدر نے بتایا کہ پہلے کی طرح چہلم میں بھی ڈی جے بجانے پر پابندی ہوگی۔ حکم کی خلاف ورزی پر ڈی جے کو ضبط کر لیا جائے گا۔ساتھ ہی حفاظتی نقطہ نظر کے تحت ریپڈ ایکشن فورس کا نظام بھی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلام کے دوران اشتعال انگیز نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ میٹنگ میں وارڈ کونسلر بیجو لال داس، رمیش رجک، گنیش کمار، مدھورنجن کمار، وصی اختر، انیل کمار یادو، محمد فیصل، وشوناتھ پانڈے، منصور عالم، ارون سنہا، آلوک بالم، شمشاد عالم اور گلاب وغیرہ موجود تھے۔