Old Price: ₹10588
New Price: ₹10588
دبئی،21/مارچ(ایجنسی): سعودی عرب میں منگل کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ مملکت کی سپریم کورٹ نے بتایا کہ 22 مارچ بروز چہارشنبہ شعبان کے مہینے کا آخری دن ہوگا اور مقدس مہینہ رمضان جمعرات 23 مارچ سے شروع ہوگا۔اسلامی کیلنڈر کا مہینہ عام طور پر 29 یا 30 دن کا ہوتا ہے اور مہینے کا آغاز اور اختتام ہلال پر منحصر ہوتا ہے۔ اسی لئے رمضان المبارک کا آغاز ہر سال کسی مخصوص دن نہیں ہوسکتا۔چاند نظر آنے کی تصدیق کے لئے مملکت کی چاند دیکھنے والی کمیٹی چہارشنبہ کی شام دوبارہ ملاقات کرے گی۔