Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
City news
4.7(10562)

Explain:

پٹنہ،18/مارچ(عتیق الرحمٰن شعبان):وزیراعلیٰ نتیش کمار کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت کے نتیجے میں ریاستی حکومت کے سبھی زمرے اور درجے کے ملازمین کو رمضان میں بڑی راحت دی گئی ہے جس کے تحت انہیں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر آنے اور جانے کے وقت سے بھی ایک گھنٹہ پہلے دفتر سے رخصت ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ محکمہ انتظامات عامہ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردی ہے۔ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر بی راجندر کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن حکومت بہار کے سبھی محکموں، سبھی صدر شعبہ، ڈی جی پی، سبھی ڈویژنل کمشنر اور سبھی ضلع مجسٹریٹ کو ای میل سے بھیجا گیا ہے اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ محکمہ انتظامات عامہ کے دفتری حکم 349 مورخہ 11.12.2000 کے ذریعہ رمضان کے مہینے میں مسلم سرکاری ملازمین کے دفتری اوقات میں فیصلہ نوٹیفائی کیا گیا ہے کہ حکومت کے ذریعہ مسلم ملازمین و افسران کی سہولت کے پیش نظر رمضان میں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر و کام پر آنے اور مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر چھوڑنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ یہ حکم مستقل طور پر ہر سال کے لیے نافذ رہے گا۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین و افسران کے لیے بایومیٹرک حاضری کو یقینی بنانا ہے۔ رمضان میں تبدیل شدہ اوقات کے مطابق بایو میٹرک حاضری کے نظام میںبھی تبدیلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ رمضان میں یہ رعایت و سہولت حکومت کے مستقل، کنٹریکٹ پر بحال یا آئوٹ سورسنگ سے بحال سبھی ملازمین و افسران کو صرف رمضان میں اگلے حکم تک دی جاتی رہے گی۔ نتیش حکومت کے اس فیصلہ سے پورے بہار کے مسلمانوں میں خاص طور پر سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور چہار جانب سے وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔
 







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us