Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
District news
4.7(10560)

Explain:

پورنیہ،18مارچ(پی این ایس):آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے قومی صدر رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے سنیچر کو اپنا دو روزہ بہار دورہ شروع کرتے ہوئے پورنیہ ضلع کے بائسی اور امور اسمبلی حلقہ میں منعقد اپنی پارٹی کے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی پارٹی کے 4اراکین اسمبلی نے دوسری پارٹی میں شامل ہوکر سیمانچل کے عوام کو بڑا دھوکہ دیا جس سے ایم آئی ایم کی حمایت میں ووٹ دینے والے عوام کو شدید جھٹکا لگا ہے اور انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپنی قیادت اور اپنی سیاست کے نعرے کی بنیاد پر سیمانچل کے عوام سے ووٹ ملا تھا اور اسمبلی پہنچے تھے مگر 5 سے 4 اراکین اسمبلی نے اپنے ضمیر کا سودا کرلیا اور صرف ذاتی مفاد کی خاطر قوم و ملت کے مفاد کو قربان کردیا۔ اجلاس عام سے پارٹی کے ریاستی صدر رکن اسمبلی اخترالایمان، جنرل سکریٹری انجینئر آفتاب عالم اور یوتھ صدر عادل حسن ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خلاف عائد الزامات کو خارج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی بی ٹیم وہ نہیں بلکہ الزام لگانے والے لوگ خود ہی ہیں جو ہمیشہ بی جے پی کو کسی نہ کسی طرح سے مضبوط کرتے رہتے ہیں۔ کوئی ساتھ رہ کر اور کوئی الگ رہ کر بی جے پی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں سیمانچل کے عوام اپنے چاروں ان رہنمائوں کو سبق سکھائیں گے جنہون نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
 







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us