Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
City news
4.7(10554)

Explain:

پٹنہ (پی این ایس)گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکرنے ہوٹل موریہ میں منعقد پستان کینسر سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر دور درازکے دیہی علاقوں میں جائیں اورمریضوں کے صحت کی دیکھ بھال اور ان کے علاج میں مدد کریں۔ اس طرح کے پروگراموں کی اہمیت اسی وقت ہے جب ہم گائوں کی غریب عورتوں کے درمیان جاکر انہیں پستان کینسرجیسے امراض کے بارے میں بیدار کرتے ہیں اور ان کے علاج میں مدد کرتے ہیں۔انہون نے کہاکہ ورکشاپ میں غور کیاجاناچاہئے کہ پستان کینسر کے علاج سے متعلق نئی تکنیک اور تحقیقات کافائدہ دیہی عورتوں کو کیسے ملے۔ گورنر نے خوشی اور اطمینان کااظہارکیاکہ بیرون ملکوں میں رہنے والے ہندوستانی ڈاکٹر یہاں آکر پستان کینسر کے علاج کے بارے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب سبھی لوگ ایسا محسوس کررہے ہیں ہر مرض کے لئے احتیاط اور بیداری ضروری ہے۔ نامناسب طرز زندگی کو پستان کینسر سمیت دیگر مختلف امراض کی خاص وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زندگی میں صبر و تحمل ضروری ہے۔ گورنر کو مومنٹواورشال سے نوازہ گیا۔ گورنرنےبھی نمایاں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو مومنٹو سے نوازا۔ اس موقع پر اے بی ایس آئی مڈکان کےچیئرمین ڈاکٹر سمنتراسرکار،ڈاکٹر بی پی سنگھ، ڈاکٹر ایس بی ایس دیو ایمس پٹنہ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جی کے پال،اے ایس آئی بہار کے صدر ڈاکٹر مرتنجئے پدم شری ڈاکٹر جے کے سنگھ سمیت کئی لوگ موجود تھے۔
 







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us