Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
City news
4.7(10553)

Explain:

پٹنہ (پی این ایس)ہندوستانی عوام مورچہ کے دو رہنمائوں نے سنیچر کو کانگریس ہیڈ کوارٹر صداقت آشرم میں ایک ملن تقریب میں کانگریس کا دامن تھام لیا۔ ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی یوتھ کے قومی ترجمان اور جھارکھنڈ تنظیمی انچارج فیض صدیقی اور ریاستی ڈپٹی چیئر پرسن سادھنا دیوی رجک،کانگریس میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر داکٹر اکھلیش پرسادسنگھ، طارق انور،سبودھ کانت سہائے،ڈاکٹر مدن موہن جھا، کوکب قادری، بنٹی چودھری، برجیش پرساد منن، راج کمار راجن، لال بابو لال، آنند مادھو، پربھات کمار سنگھ اور نرمل ورما سمیت کئی رہنما موجود تھے۔ کانگریس میں شامل ہوئے ان دونوں رہنمائوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کی پالیسیوں سے ہی ملک میں تبدیلی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کو کانگریس کی ضرورت ہے۔ ملک کو بچانے اورکانگریس کو مضبوط کرنے کے لئے وہ اس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔  فیض صدیقی  نے کہا کہ ہم پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے لگاتار جدوجہد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم سب کی کوششوں سے پارٹی کافی مضبوط ہوگی۔فیض صدیقی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور سادھنا دیوی رجک نے مناسب وقت میں مناسب فیصلہ کیاہے۔ کانگریس کے سینئررہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے پارٹی کو کافی طاقت ملی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ کانگریس پارٹی میں شامل ہورہےہیں۔ موجود کانگریس کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ان دونوں کو مبارکباد۔ ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے ان دونوں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کے آنے سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ طارق انور نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی تاناشاہی کی جم کر مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک میں جمہوریت پر حملہ کیاجارہاہے جو ماحول ملک میں پیدا ہوگیاہے اس سے بچانے کے لئے صرف کانگریس پارٹی ہی واحد متبادل ہے۔ ملن تقریب سے سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے ملک میں تاناشاہی نافذ کرکھی ہے۔ ملک میں جمہوریت کی ایسی حالت پہلے کبھی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام بی جےپی کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ 







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us