Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
National news
4.7(10544)

Explain:

نئی دہلی،16مارچ(یو این آئی) :کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ان پر الزام لگائے گئے ہیں اور ان الزاموں کا جواب وہ پارلیمنٹ میں ہی دیں گے، لیکن وہ جانتے ہیں کہ حکومت ڈرتی ہے اس لئے انہیں بولنے نہیں دے گی۔مسٹر گاندھی نے جمعرات کو پارٹی ہیڈ کواٹر میں منعقد ہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان پر حکومت کے چا ر وزیروں نے الزام لگائے ہیں اور وہ ان الزاموں کو جواب دینا چاہتے ہیں ۔ الزام پارلیمنٹ میں لگے ہیں اس لئے الزاموں کا جواب بھی پارلیمنٹ میں ہی دیا جائے گا۔کانگریسی لیڈر نے کہا ،”حکومت کے چار لیڈروں نے مجھ پر ایوان میں الزام لگایا ہے ، تو میرا حق ہے کہ میں ایوان میں اپنی بات رکھوں۔ آج میرے آنے کے بعد ہی ایوان کو ملتوی کر دیا گیا ۔ میں نے اسپیکرسے اپنی بات رکھنے کا وقت مانگا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ مجھے کل بھی ایوان میں بولنے نہیں دیں گے۔ یہ پورا معاملہ اڈانی کے معاملے سے گمراہ کرنے کا ہے۔“انہوں نے کہا ،”میں پارلیمنٹ میں اپنی بات رکنا چاہتا ہوں ، ا س لئے میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملنے ان کے کمرے میں گیا ۔ میں نے ان سے کہا میں اپنی بات ایوان میں کہنا چاہتا ہوں۔ چار چار لیڈروں نے میرے خلاف الزام لگائے ہیں اور ان سب کا جواب ایوان میں دینا چاہتا ہوں ۔ “کانگریس لیڈر نے کہا،”وزیر اعظم اور حکومت اڈانی معاملے میں ڈرے ہوئے ہیں اور مجھے لگتا نہیں ہے کہ پارلیمنٹ میں مجھے بولنے دیا جائے گا۔ 
 







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us