Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
E-paper
4.7(11998)

Explain:

پٹنہ، 16 فروری (عتیق الرحمٰن شعبان) :راجدھانی پٹنہ کے سید پور میں معین الحق اسٹیڈیم کے بغل میں زیر تعمیر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سائنس سٹی کی تعمیر جلد ہی مکمل ہو جائے گی اور اس کا افتتاح بھی عمل میں آئے گا۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنی پارٹی کے سرکردہ رہنما اور راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے والے ایم پی سنجے کمار جھا، اپنے دونوں پرنسپل سکریٹریز دیپک کمار اور ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ تعمیرات عمارات کے سکریٹری کمار روی، او ایس ڈی گوپال سنگھ، پٹنہ کے ڈی ایم شرست کپل اشوک اور سینئر وکیل راجیو مشرا سمیت دیگر افسران سائنس سٹی پہنچ کر تعمیراتی کاموں کا بغور معائنہ کیا اور عالیشان عمارتوں اور خوبصورت و جاذب نظر ڈیزائن دیکھ کر بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے لیے افسران کو مبارکباد بھی پیش کی۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرلینے کی افسران کو ہدایتیں بھی دیں۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے سائنس سٹی کمپلیکس میں زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہر چیز کے بارے میں تفصیل سے معلومات حاصل۔ انہوں نے پورے کمپلیکس کا دورہ کیا اور جہاں تالاب بنایا جارہا ہے اسے بھی دیکھا اور ضروری ہدایات دیں۔وزیر اعلی نے عمارت تعمیرات محکمہ کے سیکریٹری جناب کمار روی کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام کو تیزی سے مکمل کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہااگر یہ جلد از جلد تیار ہو جائے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ ڈاکٹر اے پی جےعبدالکلام سائنس سٹی دنیا کے بہترین مراکز میں سے ایک ہوگی۔ معائنہ کے دوران بلڈنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری مسٹرکمار روی نے وزیر اعلیٰ کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سائنس سٹی کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے اورتعمیرات کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ سیکرٹری عمارت تعمیرات نے وزیر اعلیٰ کو ماسٹر پلان کے ذریعے پورے سائنس سٹی کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور انتظامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں سائنس کی بنیادی باتیں گائیڈز کے ذریعے طلباء کو بتائی جائیں گی اور دکھائی جائیں گی۔ یہاں آنے والے طلبہ کے لیے رہائش کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سائنس سٹی کے تعمیراتی کام اور انتظامات سے متعلق ایک مختصر فلم کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو پریزنٹیشن دی گئی۔معائنہ کے دوران وزیراعلی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سائنس سٹی کے تعمیراتی کام کو تیزی سے مکمل کریں۔ اس سائنس سٹی کی تعمیر کے حوالے سے کئی ماہرین کی رائے لی گئی۔ اس سائنس سٹی کی تعمیر کے حوالے سے ہمارے ذہن میں بہت پہلے ایک تصور تھا اور ہم نے اس کے لیے اپنا آئیڈیا دیا تھا۔ جب یہ تیار ہو جائے گا تو یہ اپنے آپ میں منفرد ہو گا۔ اس کمپلیکس میں ایک تالاب بھی بنایا جا رہا ہے جس سے پانی ذخیرہ کرنے میں سہولت ہو گی۔ یہاں پلانٹیشن اور گرین ایریا کو منظم طریقے سے تیار کیا جا رہا ہے جس سے یہ کمپلیکس خوبصورت اور دلکش نظر آئے گا۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام انتظامات کیے جائیں تاکہ یہاں آنے والے طلباء کو گائیڈز کے ذریعے سائنس کی بنیادی باتوں، سرگرمیوں اور سائنس سے متعلق چیزوں کے بارے میں بہتر معلومات فراہم کی جائیں۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے سید پور ڈرین پر سڑک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ اس دوران افسران کو ہدایات دی گئیں کہ سڑک کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے کیا جائے تاکہ لوگوں کو آمدورفت کے لیے متبادل راستہ مل سکے اور ٹریفک کی آمدورفت برقرار رہے۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us