Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
E-paper
4.7(11996)

Explain:

سہسرام، 16 فروری (پی این ایس) ہندوستانی سیاست کے دو یوراج راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کی جوڑی نے جمعہ کو بہار کے روہتاس ضلع کے سہسرام میں کھلی جیپ میں روڈ شو کرکے اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھایا۔ یہ دلچسپ نظارہ دیکھنے کے لیے گھنٹوں تک سڑک کے دونوں کنارے ہزاروں لوگوں کا ہجوم امڈتا رہا جہاں ان دونوں رہنمائوں نے ہاتھ ہلا ہلاکر استقبال قبول کیا اور انہیں اتحاد کا پیغام بھی دیا۔ کسانوں کی اکثریت والے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اڈانی خوشحال ہے جبکہ ملک کے کسان اور نوجوان بدحال ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوسرے دن بہار کے سہسرام میں منعقد ایک بڑے جلسہ عام میں کسانوں  سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ (باقی صفحہ11پر) کسانوں اور نوجوانوں کے لیے مرکز کی مودی حکومت کے پاس کچھ بھی نہیں ہے بلکہ خزانہ خالی بتایاجاتا ہے لیکن اپنے دوست اڈانی کے لیے انہوں نے نہ صرف اپنے دل کے دروازے کھلے رکھے ہیں بلکہ ملک کے خزانہ کا منہ بھی کھول دیا ہے جو سراسر ظلم و ناانصافی ہے اس لئے وہ نیائے یاترا پر نکلے ہیں اور ملک کے عوام کو سچائی بتا رہے ہیں۔ اس دوران تیجسوی یادو نے کھلی جیپ کی ڈرائیونگ کے بعد جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم مودی کے پاس تحریک کار کسانوں سے ملنے کے لیے وقت نہیں ہے لیکن فلمی اداکاروں سے ملنے جلنے کے لیے خوب فرصت ہے۔کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے بینک کھاتوں کو سیل کرنے کی کارروائی کو جمہوریت کے لیے گہرا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کثیر جماعتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ملک گیر سطح پر جدوجہد کرے گی اور سڑکوں پر اترے گی۔ کانگریس کے رہنماوں نے کہا کہ کانگریس مودی حکومت کے اس غیر آئینی اقدام سے ڈرنے والی نہیں ہے اور پارٹی اپنے حقوق کے لیے قانونی پہلووں کا استعمال کرتے ہوئے سڑکوں پر اترے گی اور مودی حکومت کی آمریت کو رائے عامہ کی عدالت میں بے نقاب کرے گی۔مسٹر کھڑ گے نے کہا طاقت کے نشے میں چور مودی حکومت نے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا ہے۔ یہ جمہوریت پر گہرا دھچکا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے غیر آئینی طریقے سے کو پیسہ اکٹھا کیا ہے اسے انتخابات میں استعمال کرے گی ۔ لیکن ہم نے کراؤڈ فنڈنگ ​​کے ذریعے جو پیسہ اکٹھا کیا ہے اسے سیل کردیا گیا ہے ۔ اسی لیے ہم نے کہا ہے کہ مستقبل میں انتخابات نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا “ہم عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ملک میں کثیر جماعتی نظام کو بچائے اور ہندوستان کی جمہوریت کو محفوظ بنائے۔ ہم سڑکوں پر آئیں گے اور اس ناانصافی اور آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے۔‘‘ اسے جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا مودی جی خوفزدہ نہ ہوں، کانگریس پیسے کی طاقت کا نام نہیں ہے بلکہ عوام کی طاقت کا نام ہے۔ ہم آمریت کے سامنے نہ کبھی جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔ کانگریس کا ہر کارکن ہندوستان کی جمہوریت کی حفاظت کے لیے جی جان سے لڑے گا۔‘‘







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us